کروٹ پاور پروجیکٹ بیور سنانو ہائیڈرو کمپنی کی طرف سے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گوہڑہ کی رپیر ینگ کے لیے 369850روپے نقد چیئرمین یوسی راجہ محمد فیاض کے حوالے کر دیے۔سنانو ہائیڈرو کمپنی کے مسٹر لونگ، مسٹر چن اور مسٹر ڈو گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گوہڑہ کے طلبا و طلبات کو گفٹ دیے اور کروٹ پاور پروجیکٹ کا مکمل دورہ کرایا۔ تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ چیئرمین یوسی راجہ محمد فیاض کی وساطت سے گذشتہ روز بیور کے علاقہ کروٹ میں جاری پاور پروجیکٹ میں ٹی،بی،ڈی،سی،ٹو سنانو ہائیڈرو کمپنی کروٹ پاور پروجیکٹ کے مسٹر لونگ، مسٹر چن اور مسٹر ڈو کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مسٹر لونگ، مسٹر چن اور مسٹر ڈو نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گوہڑہ کے طلبا و طالبات میں سکول بیگ، کھانے کی اشیاء،کلر، پنسل،سکول بکس،کھلونے اور دیگر اشیاء تحائف میں دی اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گوہڑہ کی رپیرینگ کے لیے چیئرمین یوسی راجہ محمد فیاض کو 369850روپے نقددیے اور انہوں نے سکول کے چھوٹے بچوں اور بچیوں کو کروٹ پاور پروجیکٹ کا مکمل دورہ کرایا اپنے خطاب میں مسٹر لونگ، مسٹر چن اور مسٹر ڈو نے پاک چین دوستی اپنی مثال آپ ہیں دو نوں ملک میں بھائیوں جیسے تعلقات ہیں اور یہ تعلق کوئی عام نہیں بلکہ سمندر سے بھی گہری محبت پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کروٹ پاور پروجیکٹ پر کام تیزی سے جار ی ہے جب یہ مکمل ہو گا تو عوام کو بہت فائدہ ہو گا علاقے میں ترقی بھی ہو گئی انہوں نے کہا سی پیک منصوبے میں یہ پروجیکٹ واحد پروجیکٹ ہے جو سب سے پہلے شروع ہوا ہے اور بہت جلد مکمل ہو گا۔ اس موقع پر سکول کے بچوں اور بچیوں نے پاکستان اور چین کے پر چم اٹھائے رکھے تھے اور بے حد خوشی کا اظہار کر رہے تھے۔مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
Kahuta; Karot Hydropower Project donated over 3 Lakh Rps to Primary school, Gorra. the school children were given the tour of the project by staff at Karot Hydropower Project. the money will be used to repair the school.
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی طرف سے راجہ مدثر عباس کے بہنوئی کی وفات پراظہار تعزیت
Ex PM Shahid Khaqan Abbassi pays condolences to Raja Mudassar Abbass
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی طرف سے راجہ مدثر عباس کے بہنوئی کی وفات پراظہار تعزیت۔یونین کونسل ہوتھلہ کے رہائشی راجہ مدثر عباس کے بہنوئی اورصوبیدار پر ویز کے بھائی ملازم حسین گذشتہ روز وفات پا گے تھے ان کی وفات پر سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،سابق ایم پی اے شوکت محمود بھٹی،سابق چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی، معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک قمرالزمان،سابق وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی، سابق کونسلر راجہ گلزار، لیگی کارکن راشدمبارک عباسی،سیاسی وسماجی شخصیت نذابت شاہ، ممبران پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر اور کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ ڈھوک بن جا کر ان دلی تعزیت کی اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکے اعزاز میں راجہ شیر احمد کی طرف سے افطار ڈن
Raja Sher Ahmed holds iftari reception in village Nathot, Hothla
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکے اعزاز میں راجہ شیر احمد کی طرف سے افطار ڈنر۔سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں نتھوٹ کے رہائشی شیر احمد نے اپنی رہائش گاہ پر ایک افطار ڈنر کااہتمام کیاجس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال، راجہ عرفان ایڈوکیٹ، راجہ انجینئر راجہ بلال،راجہ پپو اور دیگر افراد موجود تھے۔
کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ، دکھالی، لونہ، نوگراں، پیکاں، کلانہ، مٹور، نارہ اور دیگر علاقو ں میں گرمی کی شدید لہر
Temperatures hit over 40’s in Kahuta region
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ، دکھالی، لونہ، نوگراں، پیکاں، کلانہ، مٹور، نارہ اور دیگر علاقو ں میں گرمی کی شدید لہر۔ گرمی تیز ہوتے ہی بجلی کی بھی بار بار بندش اہلیان کو سخت ذہنی اذیت کا سامنا۔ وزیر اعظم پاکستان سے اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔