دولتالہ (نمائندہ ) رورل ہیلتھ سنٹر کے ڈاکٹرز کا مریضوں کے ساتھتوہین آمیز رویہ سارا دن موبائل پر گپ شپ لگاتے رہتے ہیں مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں، ہمارا کسی نے جو بگاڑنا ہے بگاڑ لے ہم کسی سے نہیں ڈرتے توجہ دلانے پر ڈاکٹرز کا کھرا جواب، آر ایچ سی دولتالہ میں انسان دوست عملہ تعینات کیا جائے عوامی و سماجی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ تفصیلات کے مطابق دیہی مرکز صحت دولتالہ میں تعینات ڈاکٹرز دکھ اور مصیبت میں مبتلا اہل علاقہ کا علاج کرنے کے بجائے اپنی طاقت کا رعب جمانے لگتے ہیں، نئے تعینات ہونے والے ان ڈاکٹروں کے پاس کوئی تجربہ نہیں سارا دن موبائل پر گپیں لگاتے رہتے ہیں جبکہ مریض ان کا منہ دیکھنے پر مجبور ہوتے ہیں، اگر توجہ دلائی جائے تو اپنی طاقت اور اثرورسوخ کا رعب جھاڑنے لگتے ہیں، عملی کام کا تجربہ اور علم نہ ہونے کی وجہ سے سردردکے مریضوں کو ڈسپرین جبکہ پیٹ کے درد والوں کوبھی ڈسپرین ہی دی جارہی ہے، مکین علاقہ کا کہنا ہے کہ علاج چاہے صحیح نہ کریں لیکن ان کا رویہ تو انسانوں والا ہونا چاہیے، عوامی وسماجی حلقوں نے وزیر صحت پنجاب، ای ڈی او ہیلتھ ضلع راولپنڈی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے آر ایچ سی دولتالہ میں انسان دوست ڈاکٹرز تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے