کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) چوآخالصہ سے تعلق رکھنے والا محمد افتخار عر ف خار و اڈیالہ جیل میں انتقال کر گیا اسے چند ایام قبل کلر سیداں پولیس نے منشیات کے ایک مقدمے میں گرفتار کر کے اڈیالہ جیل بھیجا تھا جہاں وہ پیر کے روز جاں بحق ہو گیا نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی ا س کا تعلق چوآخالصہ کے گاؤں دولال قریشی سے تھا۔
Kallar Syedan; Prisoner Mohammad Iftikhar ” Kharo” of village Dolal Qureshi, union council Choa Khalsa has died at Adiala jail in Rawalpindi. Mohammad Iftikhar ” Kharo” was serving sentence for drug offences.
سی پی او روالپنڈی رانا فیصل نے,پندرہ پولیس اہلکاروں کو فوری بحال کر دیا
CPO Rawalpindi restores 15 suspended police officers at Rawat police station
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)سی پی او روالپنڈی رانا فیصل نے اسلام آباد میں ڈکیتی کے ایک ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارنے پر معطل کیے گئے روات پولیس کے سابق ایس ایچ او انسپکٹر اعجاز حسین قریشی،سب انسپکٹر نصیر الرحمان قریشی، ناصر عباس، محمد شیراز، اے ایس آئی سردار اسرارافضل سمیت معطل کیے گئے پندرہ پولیس اہلکاروں کو فوری بحال کر دیا ہے۔انہیں تین ہفتے قبل راولپنڈی کے سابق سی پی او احسن عباس نے ڈکیتی کے ایک ملزم کے خلاف اسلام آباد میں کاروائی کرنے پر انہیں معطل کر دیا تھا یاد رہے کہ سابق آر پی او راولپنڈی نے روات میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی ڈکیتی کے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او روات انسپکٹر اعجاز حسین قریشی کو ملزم کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد میں کاروائی کا حکم دیا تھا روات پولیس نے چار سدہ سے تعلق رکھنے والے مطلوب ملزم کامران بادشاہ کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا تھا مگر ملزم کے ساتھیوں نے بھرپور مداخلت کی ایک وفاقی وزیر کی بھی حمایت انہیں حاصل تھی جس کی وجہ سے ملزمان اسلام آباد پولیس کی موجودگی میں روات پولیس سے ملزم چھڑا کر فرار ہو گئے تھے جس کے بعد سی پی اور اولپنڈی نے چھاپہ مار ٹیم کے پندرہ اراکین کو معطل کر دیا تھا۔
تحصیل کلر سیداں میں گروپ بندی کی وجہ سے پی ٹی آئی خاطر خواہ نتائج نہ دیکھا سکی, راجہ اظہر اقبال وینس
Raja Azhar Iqbal Vaince blames grouping of members causing PTI not showing results in Kallar Syedan
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق جنرل سیکرٹری راجہ اظہر اقبال وینس نے کہا ہے کہ تحصیل کلر سیداں میں گروپ بندی کی وجہ سے پی ٹی آئی خاطر خواہ نتائج نہ دیکھا سکی۔ عوامی نمائندے نظریاتی کارکنوں کو بلڈوز کر کے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے سپورٹروں کو اہمیت دے رہے ہیں۔عوامی نمائندوں نے اگر اصلاح نہ کی تو وہ لشکر کی شکل میں بنی گالہ میں احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی 7 اور حلقہ این اے 58 میں نظریاتی کارکنوں کو بلڈوز کر کے عام انتخابات میں پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ افراد کو فوقیت دی جارہی ہے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں میں سخت مایوسی پائی جارہی ہے۔انہوں نے تمام حقائق سے پردہ اٹھانے کیلئے عید کے فورا بعد ہنگامی پریس کانفرنس کا بھی عندیہ دے دیا۔
نواز شریف نے ملک کو پہلی اسلامی ایٹمی قوت بنایا وہ آج کوٹ لکھپت جیل میں ہے
Nawaz Sharif in jail on Youm e takbeer is deplored
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئر مین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے کہا ہے کہ پوری قوم کے لیے یہ بات باعث شرمندگی ہے کہ جس نواز شریف نے ملک کو پہلی اسلامی ایٹمی قوت بنایا وہ آج کوٹ لکھپت جیل میں ہے۔انہوں نے یوم تکبیر کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ بھارتی ایٹمی دھماکوں کا مقصد پاکستان کو خوفزدہ کرنا تھا مگر نواز شریف نے بھارتی دھماکوں کے مقابلے میں دھماکے کر کے نہ صرف چاغی کے پہاڑوں کو جلا بخشی بلکہ پوری اسلامی امہ کے سر فخر سے بلند کر دئیے۔پاکستانی دھماکے پاکستانی سالمیت کے لیے اشد ضروری تھے مگر یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ جس شخص ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ایٹم بم بنایا ہم نے اسے قیدی کی حیثیت دے دی اور جس وزیر اعظم نے بین الاقوامی دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کیے ہم نے آج اسے جیل میں بند کر رکھا ہے جس سے دنیا بھر میں یہ پیغام بھی جاتا ہے کہ پاکستان میں عوام اور پارلیمان سپریم ادارہ نہیں ہیں فیصلہ کن ادارے کوئی اور ہیں۔
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے یوم تکبیر کے حوالے سے ایک مختصر پیغام میں کہا کہ ٹھیک 21سال قبل آج کے دن 28مئی کو قیدی نمبر 4470نے چھ ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا پاکستان زند ہ باد۔
غیر معیاری سی این جی سلنڈرز استعمال کرنے پر دو مسافر گاڑی مالکان نثار احمد سکنہ گولڑہ شریف اور ساجد محمود سکنہ ڈھوک حسو کے خلاف مقدمات درج
Vehicle owners charged for using low standard cng cylinder
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) انچارج سٹی ٹریفک وارڈنزکلر سیداں عمران نواب خان کی زیر نگرانی ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر پانچ افراد سنی محمود،عدیل یسین سکنہ راولپنڈی اور محمد اسماعیل،سعد خالد اور سیف الرحمان سکنہ بشندوٹ جبکہ غیر معیاری سی این جی سلنڈرز استعمال کرنے پر دو مسافر گاڑی مالکان نثار احمد سکنہ گولڑہ شریف اور ساجد محمود سکنہ ڈھوک حسو کے خلاف مقدمات درج کر کے ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا۔اپریشن میں ٹریفک وارڈنز عادل منیر،بلال احمد اور ارشد محمود نے حصہ لیا۔ انچارج ٹریفک وارڈنز عمران نواب خان نے بتایا کہ اب یہ کارروائی روزانہ کی بنیاد پر ہو گی اور خلاف ورزی کی صورت میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔دریں اثناء مانکیالہ میں ریس لگانے کے شوقین موٹر سائیکل سوار واپڈا کی گاڑی سے جا ٹکرائے جس سے وہ شدید زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق دو موٹر سائیکل سواروں نے سیٹ پر لیٹ کر ریس لگا رکھی تھی۔
گاؤں لونی جندراں کے چوہدری طارق کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر احباب کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا
Iftari reception held by Ch Tariq in village Looni Jandran
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)گاؤں لونی جندراں کے چوہدری طارق کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر احباب کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا جس میں قاری جہانزیب ہزاروی،قاری طیب عالم، چوہدری اللہ دتہ، چوہدری توقیر اسلم، نمبردار پرویز، خالد مغل، حاجی عبدالغفور، نمبردار یونس،حاجی محمد حسین سیفی،چوہدری فرحان بانی، چوہدری عبداللہ، چوہدری عادل اور دیگر نے شرکت کی۔
کلر سیداں اور گردونواح میں شدید دھوپ اور گرمی میں اضافہ
Temperatures expected to be sizzling plus 40’s on eid day
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں اور گردونواح میں شدید دھوپ اور گرمی میں اضافہ محکمہ موسمیات کے مطابق عید تک کلر سیداں کا درجہ حرارت چالیس ڈگری تک جائے گا جبکہ عید کے موقع پر درجہ حرارت 43ڈگری تک جائے گا۔