DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Agriculture department warns farmers of fungus which could destroy crops

پھلوں،سبزیوں اور آم کی فصلوں پر”لال بھونڈی“ فنگس کے حملہ سے پیداوار متاثر ہونے کا خدش

کہوٹہ:  نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ..پھلوں،سبزیوں اور آم کی فصلوں پر”لال بھونڈی“ فنگس کے حملہ سے پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ۔ محکمہ زراعت تحصیل کہوٹہ کے افسران اسسٹنٹ آفیسر میڈم عصمہ سردار، فیلڈ اسسٹنٹ محمد علی اور راجہ امجد کا تحصیل کہوٹہ کے دیہاتوں دھپری وائی کراس کے دورے کسانوں زمینداروں کو مشورے۔ میڈم عصمہ سردار نے اس موقع پر آم کے بڑے بڑے درختوں، ٹماٹر، مرچ، پھلدار پودوں کینو، چکوترا، مسمی، مالٹا اور سبزیوں بھنڈی، ٹینڈا، کریلا، بینگن و دیگر کا معائنہ کیا۔ مقامی زمیندار راجہ عمران ضمیر اور فصل کاشت کرنے والے ملازمین اقبال بالی، منظور نے محکمہ زراعت کے افسران کو بتایا کہ آم، سبزیوں اور پھلدار پودوں میں بعض بیماری کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جس پر زمیندار وں کو بتایا گیا۔ کہ مرچ اور ٹماٹر پر ”سوکے“ کی بیماری ہے۔ جوکہ فنگس کی وجہ سے ہے۔ اس کے لیئے ڈائی تھین ایم 45مقدار 10گرام لیکر پانچ لیٹر پانی ملائیں اور سپرے کریں۔ جبکہ لال بھونڈی کے لیئے ”سائی پیلو تھر ین“ (لمڈا) 10ملی لیٹر لیکر دو لیٹر پانی ملائیں اور سپرے کریں۔

Kahuta; The officials from Kahuta agriculture department have asked farmers to take serious threat of fungus which could destroy fruit and vegetables along with mango.

The farmers are asked to get in touch with their local agriculture department in order to have necessary information to remove threat of fungus.

Show More

Related Articles

Back to top button