DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Tragedy as a child is run over by a tractor in village Qazian

قاضیاں,کم سن بچی ٹریکٹر کے نیچے آجانے سے خالق حقیقی سے جا ملی

جبر(نامہ نگار)کم سن بچی ٹریکٹر کے نیچے آجانے سے حالق حقیقی سے جا ملی قاضیاں میں کم سن بچی اپنے والد مختار سمیت دوبچوں کے سکول میں چھٹی کے بعد گھر جارہے تھے کہ اچانک بچے کا پاؤں موٹر سائیکل میں میں پھنس گیا جس کی وجہ سے موٹر سائیکل کنٹرول میں نہیں رہا اور کم سن بچی مخالف سمت سے آنے والے ٹریکٹر کے نیچے آگئی جس کو فوری طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر گوجرحان ہسپتال لایا گیا جہاں بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئی۔جبکہ بچی کے والدین نے کسی قسم کی قانونی کارروائی نہ کرنے کا اظہار کیا ہے۔

Gujar Khan; Mukhtar of village Qazian was taking his daughter home from school on motorbike, when the child’s foot got stuck in the motorbike wheel and the motorbike went out of control. The child fell on to under oncoming tractor and died.


جبر(نامہ نگار)جامع مسجد اسلام پورہ جبر دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 45افراد اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گئے اس دوران تمام معتکفین کو سنتیں،نماز کا طریقہ،وضو کا طریقہ سمیت تمام بنیادی دینی علوم سکھائیں جائیں گئے ہر سال دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے اجتماعی اعتکاف میں اسلام پورہ جبرسمیت گردونواح میں کثیر تعداد میں لوگ سعادت حاصل کرتے ہیں۔۔


جبر(نامہ نگار)جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ یوسی چواخالصہ حافظ محمد بلال قادری کو دارلعلوم قادریہ وارثیہ میرا شمس سے درس نظام کی کلاس سال دوئم میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر پاکستان عوامی تحریک گوجرخان کے جنرل سیکر ٹری ریاض حسین اور تحریک منہاج القرآن قاضیاں حافظ محمد اقبال نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ پاک ان کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور اسلام کی صیح معنوں میں خدمت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے،


جبر(نامہ نگار)نوجوان قانون دان مرزا عمر اسد اللہ ایڈووکیٹ کو سپریم کورٹ کا لائسنس ملنے پر قاضیاں کی سیاسی و سماجی شخصیت قاضی ساجد نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button