چوآ خالصہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔ڈھوک بنگیال،گزشتہ سال کی طرح امسال بھی راجہ محمد عارف چشتی کی صاحبزادی،سابق نائب ناظم داؤد اکبر راجہ کی اہلیہ محترمہ،ایس ایم محمد الیاس راجہ،ڈاکٹر ربنواز راجہ،محمد نواز راجہ کی ہمشیرہ صاحبہ کے ایصال ثواب کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام مقامی مسجد میں کیا گیا،جس میں کرنل ریٹائرڈ خورشید اکبر راجہ،ماسٹرملک محمد اشفاق،پرویز اختر بھٹی،ماسٹر محمد رمضان گجر،چوہدری وقاص احمد گجر،بابو محمد تنویر،وقار بھٹی،ماسٹر محمد یامین عادل سمیتمعززین علاقہ و گاؤں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مرحومہ سمیت عالم اسلام،استحکام پاکستان،افواج پاکستان اور خوشحال پاکستان کے لئے بھی دعا کی گئی۔