DailyNews

Chakswari, AJK; Wife of Khawaja Sardar Ali passed away in Nae Abbadi, Boha Kallan

خواجہ سردار علی کی زوجہ محترمہ کوگزشتہ روز نئی آبادی بوعہ کلاں کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیاگیا

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف کے جونیئرمدرس تبارک حسین اوربنارس حسین ماجدحسین کی والدہ محترمہ اورخواجہ سردار علی کی زوجہ محترمہ کوگزشتہ روز نئی آبادی بوعہ کلاں کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیاگیاجورضائے الہی سے اچانک وفات پاگئی تھیں مرحومہ کی نمازجناز ہ عالمی مبلغ اسلام حضرت مولاناپیر محمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے پڑھائی نمازجناز ہ میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔


چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)آزادکشمیراوورسیز کونسل کے چیئرمین راجہ نیاز خان نے کہاہے کہ چک ہریام پل کی عدم تکمیل کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی ہمیں اندرون وبیرون ملک سے عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے حلقہ نمبردوچکسواری اسلام گڑ ھ بلکہ ضلع میرپور کے عوام کامشترکہ مسئلہ ہے جوابھی تک حل طلب ہے چک ہریام پل کی تکمیل کے لئے بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی اوربرطانیہ سے آزاد کشمیر آکر اس احتجاجی تحریک میں حصہ لوں گا آزادکشمیر اوورسیز کونسل اورچک ہریام پل کی تکمیل کی تحریک کے بانی چودھری محمداسلم آزاد کی انتھک محنت اورجدوجہدکانتیجہ ہے کہ اندرون وبیرون ملک سے ہمیں بھرپور حمایت حاصل ہے اورہم چک ہریام پل کی تعمیر کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے چک ہریام پل کی تعمیر ہمارامشن ہے اورہم اس مشن کی تکمیل کے لئے ہرطرح کی قربانی دینے کے لئے تیارہیں انہوں نے چودھری اسلم آزاد کی چک ہریام پل کی تکمیل کی تحریک کے حوالے سے بے لوث اور مخلصانہ کاوشوں پر پرانہیں خراج تحسین پیش کیاہے اورکہاکہ ہماری محنت رائیگا ں نہیں جائے گی ہماری جدوجہدپل کی تعمیر کی تکمیل تک جاری رہے گی میرپور کے عوام ہمارے ساتھ ہیں ہم اہل میرپور کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں اپنی حمایت وتعاون کابھرپور یقین دلایاہے یہ اہل میرپور کے تعاون کانتیجہ ہے کہ ہماری تحریک ایک بھرپور عوامی تحریک بن گئی ہے ہمیں عوام کے ساتھ ساتھ سیاسی قیادت کی بھی بھرپور حمایت حاصل ہے جوسیاسی قیادت اس تحریک میں ہمارے ساتھ ہے وہ عوام کے ساتھ مخلص ہے اور وہ سیاسی قائدین عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنابھرپورکردار اداکررہے ہیں جواس تحریک میں ہمارے ساتھ ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیاہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button