کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)سمند رپار کے معروف پاکستانی کاروباری اور سیاسی سماجی رہنما شعیب الطاف نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کر تے ہوئے انہیں من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے،انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی دھائیوں سے بیرون ملک اپنا کاروبار کرتے ہیں پاکستان میں بھی سیاسی سماجی معاملات میں بڑ چڑھ کرحصہ لیتے ہیں گزشتہ دنوں مسماۃ سائرہ بانو نے ان کے خلاف تھانے میں جو درخواست دی اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں وہ قطعی طور پر بے بنیاد من گھڑت اور لغو ہے اور اس کا مقصد میری کاروباری اور سیاسی سماجی شخصیت کو نقصان پہچانے کے سوا کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ بعض اوقات گھریلو معاملات میں اختلافات سنگین ہو جاتے ہیں مگر یہاں جو الزامات عائد کیے گئے وہ انتہائی مایوس کن اور خلاف حقیقت ہیں جن کا مقصد صرف میری ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔
Kallar Syedan; Overseas businessman Shoaib Altaf has denied baseless allegations in his statement. The allegations were made by Saira Bano at the police station. Shoaib said the allegations were made to to destroy my political career and my business.
صداقت علی عباسی کی قیادت میں تحصیل ہائے کلر سیداں کہوٹہ کوٹلی ستیاں مری اور راولپنڈی کے یوتھ ارکان سے وزیر اعظم ہاؤس میں گفتگو
PTI delegation meet at the Prime Minister house with MNA Sadaqat Ali Abbassi
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عوام سے کیے تمام انتخابی وعدے پورے کرے گی نئے پاکستان کا قیام ہماری منزل ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی قیادت میں تحصیل ہائے کلر سیداں کہوٹہ کوٹلی ستیاں مری اور راولپنڈی کے یوتھ ارکان سے وزیر اعظم ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عثمان ڈار نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل ہمیں ورثے میں ملے ہیں جنہیں درست کرنے کے لیے وقت درکار ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نوجوانوں کے روزگار اور تعلیمی امداد کے بارے میں نہایت آسان شرائط پر قرضہ فراہم کرے گی پہلے مرحلے میں ایسے پڑھے لکھے نوجوان جن کی گھریلو آمدن چالیس ہزار سے کم ہے ان کی بیرون ملک پڑھائی کے تمام اخراجات حکومت اٹھائے گی دو سے پانچ انجنیئرز کے لیے آئی ٹی اور چھوٹے پیمانے پر صنعتی طور پر ان کو اٹھانے میں مدد کرے گی۔لڑکیوں کو دس ہزار سے ایک لاکھ روپے بغیر سود کے قرض دیا جائے گا جس سے وہ اپنے گھر کے اندر رہ کر بیوٹی پارلر اور دیگر معاملات چلا سکیں گے۔باقاعدہ پروجیکٹ کا اعلان عید کے بعد کیا جائے گا تحصیل سطح پر ٹوریزم پوائنٹس قائم کریں گے صداقت علی عباسی نے خواجہ عثمان ڈار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نوجوانوں کی مشاورت کو اولیت دیتی ہے وفد میں تحصیل کلر سیداں سے عاقب علی اور راجہ ارسلان نے نمائندگی کی۔
موہڑہ ڈریال تل خالصہ میں ملک آفتاب سرمد اور ملک طارق کی جانب سے افطار ڈنر
Iftari reception held by Malik Aftab and Malik Tariq in Morra Daryal
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض اور راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اقتدار سے الگ کرنے والے آج ملکی معاشی صورتحال کے بھی ذمہ دار ہیں تیزی سے ترقی کرتی معشیت کو ریورس گئیر لگا دیا گیا۔ مسلم لیگ ن میں بیانیہ صرف میاں نواز شریف کا چلتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے موہڑہ ڈریال تل خالصہ میں ملک آفتاب سرمد اور ملک طارق کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک فیاض سندھو، ماسٹر محمد فیاض، چوہدری توقیرا سلم، صغیر بھولا اور دیگر بھی موجود تھے۔چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ ملک نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہی ترقی کی مسلم لیگ ن کی منتخب حکومت کو سازشوں کے ذریعے کمزور نہ کیا جاتا اور انتخابات میں ہمارے ووٹ چوری نہ کیے جاتے تو ملک میں آج بھی مسلم لیگ ن کی حکومت ہوتی اور ملک تیزی سے ترقی کے منازل طے کر رہا ہوتا۔سابق رکن اسمبلی راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو بند گلی میں دھکیلنے والے ملک سے کھیل رہے ہیں وزیرستان کا واقعہ فوری توجہ طلب ہے ہم سب کو نہ صرف حقائق کا سامنا کرنا چاہئیے بلکہ اپنے ماضی سے بھی سبق سیکھنا چاہئیے سیاسی معاملات کے فیصلے اداروں نے نہیں عوام کو کرنے چاہئیے۔
اینٹی نارکاٹکس فورس راولپنڈی کی کلر سیداں میں کاروائی ملزم کو گرفتار کر کے آئیس برآمد کر لی
Man arrested in possession of drugs at Kallar bypass
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)اینٹی نارکاٹکس فورس راولپنڈی کی کلر سیداں میں کاروائی ملزم کو گرفتار کر کے آئیس برآمد کر لی نارکاٹکس فورس کے انسپکٹر راجہ آصف محمود نے مخبر کی اطلاع پر کلر سیداں بائی پاس پر دوران ناکہ بندی موٹر سائیکل آر آئی ایل 9475پر سوار ملزمقدیر محمود ولد محمد حسین سکنہ ڈھوک بابا غازی گوجرخان کو روک کر تلاشی لی اور اس کے قبضے سے 980گرام آئیس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیااور ملزم کو حوالات میں بند کر دیا۔
جامع مسجد فاطمۃ الزاہرہ چوآخالصہ سے جلوس نکالا گیا
Procession rally taken out from Jammia Masjid Fatima Al Zahra
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)خلیفہ رسول حضرت مولا علی ؑکی شہادت کے سلسلے میں پیر کی شام جامع مسجد فاطمۃ الزاہرہ چوآخالصہ سے جلوس نکالا گیا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہوا اس موقع پر علمائے کرام اور زاکرین نے خطاب کرتے ہوئے فلسفہ شہادت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلام کی تاریخ واقعہ کربلا اور شہادت علی ؑ کے بغیر نا مکمل ہے۔اس موقع پر سخت حفاظتی اقدامات بھی کیے گئے تھے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی چوکس رہے۔
تعزیت
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے لالہ موسی جا کر پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان قائرہ سے ملاقات کی اور ان کے جواں سال بیٹے کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ترجمان مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔