مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے راجہ گلزار احمد، حاجی ملک یٰسین آف سہیالی اور مرزا محمد مسعود کی ملاقات۔ پاکستان مسلم لیگ ن کا سینئر نائب صدر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی۔شاہد خاقان عباسی نے مشکل سے مشکل ترین دور میں بھی اپنی پارٹی اور قائدین کے ساتھ وفا ء کی لاج نبھائی جس کا نتیجہ آج وہ پارٹی کے ایک عہدئے پر فائز ہوئے ہیں۔ہم اپنے قائد اور سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کوایک مرتبہ پھر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکبا د پیش کر تے ہیں ان خیالا ت کا اظہارمسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات سابق کونسلر یوسی ہوتھلہ راجہ گلزار احمد، معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی ملک یٰسین آف سہیالی اورسابق وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خورد مرزا محمد مسعودنے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا۔
آپ سحروافطار میں کچھ باتوں کا دھیان رکھیں۔ ,ڈاکٹر محمدعارف قریشی
Be responsible and take care during Ramadhan, Dr M Arif Qureshi
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ تحصیل کہوٹہ کے معروف معالج و سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمدعارف قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ روزوں اور عبادت کو خشوع و خضوع سے ادا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ صحت مند رہیں۔ آپ سحروافطار میں کچھ باتوں کا دھیان رکھیں۔ کوشش کریں کہ چٹ پٹے اور تلی ہوئی اشیاء کا استعمال کم ہو۔ سحری میں پراٹھے کے بجائے روٹی, مکھن اور ایسے سالن کا استعمال کریں جس میں پروٹین شامل ہو۔قیمہ مٹر,آلو قیمہ,اور گوشت کے ساتھ سبزیوں کا استعمال رمضان المبارک میں سحری کیلئے بہترین کھانا ہے۔گوشت میں پروٹین شامل ہوتے ہیں اور ایسے کھانے جن میں پروٹین شامل ہوں بھوک کم لگاتے ہیں۔ اور جسم میں نقاہت نہیں پیدا ہونے دیتے۔آم,اسٹرابری, کیلے اور سیب کا ملک شیک کا استعمال کریں۔لسی کا استعمال بھی گرمیوں میں صحت کیلئے بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ سحر ی میں دہی کا استعمال ضرور کریں چاہے مقدار میں تھوڑا ہی کیوں نا ہو۔افطار میں تلی ہوئی اشیاء کھانے سے احتراز برتیں کیونکہ ایسی اشیاء بدن میں پیاس کا غلبہ طاری کرتی ہیں اور پھر اگلے دن روزہ رکھنے سے پیاس کے مارے نقاہت طاری ہوجاتی ہے جس سے پانی کی کمی کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔ افطاری میں پیاس سے بے حال روزے دار کھجور کھانے کے فوراً بعد پانی کے دو چار گلاس چڑھا لیتے ہیں جس سے پیٹ اپھر جاتا ہے اور مزید کچھ کھانے کی گنجائش نہیں رہتی۔ خیال رکھیں کا روزہ کھلنے کے فوراً بعد ایک گلاس سے زیادہ پانی نا پیئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھجور کھانے کے بعد پھل, یا کوئی اور چیز تھوڑی سی کھائیں اور پھر وقفے سے تھوڑے تھوڑے پانی کا استعمال رکھیں۔ تربوز کا استعمال ضرور کریں تربوز میں 99 فیصد پانی ہوتا ہے یہ جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں انتہائی معاون ہے۔ افطار میں مشروب ‘ جوس اور پھل یا فروٹ چاٹ وغیرہ کے کھانے کے فوراً بعد کھانا نا کھائیں بلکہ نماز مغرب ادا کریں اور عشاء سے کچھ پہلے کھانا کھائیں پھر نماز عشاء اور تراویح ادا کریں۔نماز صرف مذہبی فریضہ نہیں بلکہ بہترین ورزش بھی ہے۔ افطاری سے سحری کے وقفے میں کوشش کریں کہ 16سے18 گلاس پانی کا استعمال کریں۔ افطار میں پکوڑے,سموسے اور دیگر تلی ہوئی اشیاء مضر صحت ہیں لیکن چونکہ ہمارے ہاں یہ سب روایات کا حصہ بن گیا ہے تو اس سے مکمل طور پر پرہیز تو ممکن نہیں ہے لیکن کوشش کریں کہ انکا استعمال ایک حد سے زیادہ نا ہو۔ روزے کی حالت میں پیاس سے بچنے کیلئے سحری کے بعد سب سے آخر میں تھوڑا سا دہی(دوسے تین چائے کے چمچ) کھائیں اس سے آپ کو پیاس کی شدت محسوس نہیں ہوگی۔
یوم تکبیر 28مئی ملکی تاریخ کا سنہری دن ہے
Youme Takbeer being celebrated in Kahuta
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ اٹھائیس مئی یوم تکبیر کے حوالے سے راجہ ندیم احمد، راجہ علی اصغر، راجہ سعید احمد، راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ، حاجی ملک منیر اعوان اور عاصی جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوم تکبیر 28مئی ملکی تاریخ کا سنہری دن ہے۔جب ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدید خان نے انڈیا کے ایٹمی دھماکے کے بدلے میں 6ایٹمی دھماکے کر کے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا۔ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ملکی سلامتی پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گئے۔ان خیالات کا اظہار28مئی یوم تکبیر کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں راجہ ندیم احمد،مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ علی اصغر، راجہ سعید احمدرہنماء مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون، معروف قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ،صدر پوٹھوار ویلفیئرٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان اور سیکر ٹری اطلاعات ن لیگ یوتھ ونگ عاصی جنجوعہ اظہار خیال اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف،مسلح افواج پاکستان اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بھارت کے اٹیمی دھماکے کے جواب میں 28مئی 1998کوچاغی بلوچستان کے مقام پر6 اٹیمی دھماکے کر کے بھارے کا منہ توڑ جواب دیا یہ دن پاکستان کی تاریخ میں ایک سنہری دن ہے اس دن کو قائد جہموریت میاں محمد نواز شریف نے ایک جرہت مندانہ فیصلہ کر کے بھارت کے دھماکو ں کا نہ صرف جواب دیا بلکہ آنے والی نسلوں کو بھی محفوظ کر دیا اس دن کو جہاں پاکستانی عوام جوش و خروش کے ساتھ مناتی ہے وہاں پر پورے اسلامی ملک بھی انتہائی خوشی مناتے ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کے کرم سے آج پاکستان ایک ناقابل تسخیر ملک بن چکا ہے انشااللہ ہمارے پیارے ملک پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
یوم شہادت حضرت علی ؑ
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ آغا سید مشتاق حسین نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوم شہادت حضرت علی ؑ کے موقع پر کہا کہ نبی پاک ﷺ نے فرمایا حضرت علی ؑمیرے لیے ایسے ہیں جیسے موسی ؑکے لیے ہارون ؑہیں۔آپ ؑ حضور ﷺ کے چچا زاد بھائی اور داماد ہیں آپ ؑ کے بارے میں نبی پاک ﷺ نے فرمایا کہ علی ؑ دنیا میں بھی میرا بھائی ہے اور قیامت میں بھی میرا بھائی ہو گا۔جب خیبر فتح نہیں ہو رہا تھا تو نبی پاک ﷺنے فرمایا کہ کل میں جھنڈا اس کے ہاتھ دوں گا جس ہاتھ میں اللہ پاک نے فتح لکھی ہوئی ہے اور وہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کو دوست رکھتا ہے اور اللہ اور اس کا رسول ﷺبھی اس کو اپنا دوست رکھتے ہیں صبح ہوئی تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ علی ؑبن ابی طالب ؓ کہاں ہیں ان خیالات کا اظہارڈیرہ مشتاق شاہ کی رہائشی معروف سماجی شخصیت آغاسید مشتاق حسین نقوی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ آج مسلمان مسائل کے جال میں پھنسا ہوا ہے،اورانسانی زندگی دن بدن مسائل کا شکار ہو رہی ہے،یہ لمحہ فکریہ ہے کہ انسانی زندگی کس طرف جارہی ہے،یہ ہر ایک کے لئے پیغام ہے،ہمیں چاہیے کہ اللہ تعالی اور اُس کے رسولﷺ ؒکے بتائے ہوئے طریقے سے زندگی بسر کریں آج ہم اللہ تعالی اور اُس کے رسولﷺکو راضی کرنے اور اُن کاذکرکرنے کے لئے اگھٹے ہوئے ہیں،حدیث پاک میں آتا ہے،ذکر کرنے والے زندہ دِل ہوتے ہیں اورذکر نہ کرنے والے مردہ دل ہوتے ہیں،وہ بے جان ہوتے ہیں،،آج اُمت محمدی ﷺنے قرآن پاک اور حدیث نبوی ﷺکی تعلیمات کو پڑھنااور عمل کرنا چھوڑ دیاہے،اسی وجہ سے آج اُمت مسلمہ زوال پذیر ہوتی جارہی ہے،ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام اُمت مسلمہ اگھٹے ہوکر دامن مُصطفٰیﷺسے وابستہ ہو جائے تاکہ اُن پر اللہ کا فضل و کرم ہوجتناہو سکے اپنا وقت اللہ تعالی اور ر سولﷺکی فرمانبرداری میں گزارے،تاکہ ہم دنیاوی زندگی اور آخرت کی زندگی میں کامیاب ہو سکیں۔