اسلام پورہ جبر (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔محمد انجم ملک)ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے کہا ہے کہ ہم عوام کے نمائندے ہیں کسی فرد واحد کے نمائندے نہیں اس لئے فرد واحد کے مفاد کی بجائے عوام کے مفادات کے کام کریں گے، طویل جدوجہد کے بعد اس مقام پر پہنچا ہوں، حلقہ کی عوام نے اپنے قیمتی ووٹ کے ساتھ مجھے اس مقام سے نوازا جن کے حقوق کا تحفظ اور مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہے، اللہ کے فضل وکرم سے کسی سے خوفزدہ نہیں ہوں، میں عوام کو جوابدہ ہوں، کسی غلط کام کی پشت پناہی نہیں کروں گااور نہ اپنے حلقے میں کوئی غلط کام نہیں کرنے دوں گا،ہر کام میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، اب تبدیلی آچکی ہے اب ہر کام قانون کے مطابق ہوگا،ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے تحصیلی سیکرٹریٹ میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھاکہ بمطابق قانون پورے پنجاب میں کہیں بھی شہر میں داخل ہونے والی گاڑی پر کوئی فیس نہیں ہے،ہر شہر کی بلدیہ اڈہ فیس کا ٹھیکہ دینے کی مجاز ہوتی ہے، مجھے متعدد شہریوں نے درخواستیں دیں کہ قاضیاں چونگی پر جگا ٹیکس لیاجاتاہے جو کہ سراسر خلاف قانون ہے، ڈپٹی کمشنر نے میرے کہنے پر چونگی کو سیل کیا،جن لوگوں کے مفادات کو زک پہنچی ہے وہ میرے خلاف بول رہے ہیں، میں قانون کا طالب علم ہوں اور قانون کو بہتر سمجھتا ہوں، میں نے جو چونگی بند کرائی وہ میری نمائندگی کا حق تھا، شرقی گوجرخان کے لوگوں کی حق تلفی کی جارہی تھی،اب بھی مجھے معلوم ہواہے کہ ریلوے روڈ پر پرچی وصول کی جارہی ہے، چیف آفیسر بلدیہ اڈہ فیس کے علاوہ فیس وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں، جی ٹی روڈ پر پارکنگ کے ٹھیکے کے مسئلہ پر بھی میں نے سٹینڈ لیا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے پاس گیاہوں جنہوں نے جی ٹی روڈ پارکنگ فیس کے کسی قسم کے ٹھیکے کی سختی سے تردید کی ہے، ایم این اے پرویز اشرف مجھے مخاطب کر کے کہتے ہوئے پائے گئے کہ عوام کے کام کریں یونیورسٹی بنائیں ہسپتال بنائیں، میرا ان سے سوال ہے میں تو صرف ایم پی اے ہوں، آپ وزیراعظم رہ کر کچھ نہیں کر سکے، اپنے مفادات کا ہمیشہ تحفظ کرتے رہے، عوام کو ایک ٹراما سنٹر نہ دے سکے، ایک یونیورسٹی نہ دے سکے، گوجرخان کو ضلع نہ بنوا سکے،گوجرخان کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کی اور اس اربوں کی کرپشن پر آپ کے خلاف کیس نیب میں چل رہے ہیں، پریس کانفرنس کے موقع پر سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم، سابق ممبر صوبائی اسمبلی راجہ طارق کیانی، پی ٹی آئی رہنما راجہ آصف رضا، شہزادہ خان، ربنواز قریشی، انوار ملک، امیر افضل قریشی، راجہ عبدالغفور کیانی، راجہ افتخار کیانی، جمشید کیانی، راجہ جہانگیر بھٹی، ہارون کیا، فیصل کیانی، راجہ عاصم، راجہ دانیال کیانی، مرزا بشیر، ثاقب علی بیگ ایڈووکیٹ سمیت رہنماؤں وکارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، چوہدری محمد عظیم نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں اس چھوٹے سے ایشو پر پریس کانفرنس کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی مگر چونکہ اس غیر قانونی کام کو زبردستی قانونی بنوانے کیلئے گزشتہ روز پریس کانفرنس کی گئی اور الزامات لگائے گئے تو دفاعی پریس کانفرنس کرنا ہمارا حق تھا، ہمارے دس ماہ پر تنقید کرنے والوں نے پانچ پانچ سال باریاں لے کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے، روزے کی حالت میں میڈیا نمائندگان اور کارکنان کی شرکت پر ان کا مشکور ہوں اور آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم تحصیل میں کوئی غیرقانونی کام نہیں ہونے دیں گے۔
Gujar Khan; MPA Ch Javed Kausar held a press conference in which he said that he is holding the press conference in direct response to Raja Parvez Ashraf meeting yesterday. Ch Javed Kausar said the contract holder were only allowed to take fees at the adda (Bus stop) only but were taking money from motorist on other routes in bazaar which is totally wrong and illegal, they were stopped and are making various allegations now, Ch Javed Kausar said he acted legally and is not worried. For more please watch the video…
Our politicians need to abandon their old habits and work for the betterment of normal public. The political system is there to help government formulate polices to assist ordinary public not to supress them with the help of bandits and unscrupulous individuals. People in any shape or form of authority must not protect or subsidise any individuals who are involved in illegal activities. This ugly rotten system which is not letting poor people to think for themselves or live peacefully must be challenge on all the fronts. The political power should not flow through the barrels of gun’s as it is the case at moment.
Our politicians need to abandon their old habits and work for the betterment of normal public. The political system is there to help government formulate polices to assist ordinary public not to supress them with the help of bandits and unscrupulous individuals. People in any shape or form of authority must not protect or subsidise any individuals who are involved in illegal activities.
This ugly rotten system which is not letting poor people to think for themselves or live peacefully must be challenge on all the fronts.
The political power should not flow through the barrels of gun’s as it is the case at moment.