DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Raja Sajid Javed (PTI) Deplores closure of vocational centre run by Fauji foundation

فوجی فاؤنڈیشن کی جانب سے کلر سیداں اور دوبیرن کلاں میں قائم وکیشنل سینٹر ز بند کرنے کے فیصلے پر شدید غم و غصے کا اظہا ر

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے صدر راجہ ساجد جاوید نے فوجی فاؤنڈیشن کی جانب سے کلر سیداں اور دوبیرن کلاں میں قائم وکیشنل سینٹر ز بند کرنے کے فیصلے پر شدید غم و غصے کا اظہا ر کرتے ہوئے اسے عوامی مفاد کے منافی فیصلہ قرار دیا ہے۔انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ یہ سینٹر کئی دہائیوں سے کلر سیداں اور دوبیرن کلاں میں خدمات سر انجام دے رہے تھے اور اب ضرورت اس امر کی تھی کہ آبادی میں اضافے کے باعث چوآخالصہ اور چوکپنڈوری میں مزید اس طرح کے سینٹرز قائم کیے جاتے مگر پہلے سے موجود سینٹرز کو بھی 31مئی سے بند کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے یہ فیصلہ عوامی مفاد کے منافی ہے اور اس سے پی ٹی آئی کی عوامی مقبولیت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے حلقہ کے ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد سے مطالبہ کیا کہ وہ ان سینٹرز کی بندش رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔


روات پولیس کی کاروائی شیشہ سنٹر پر چھاپہ مار کر 13ملزمان کو گرفتار کر لیا

Over dozen arrested at Shisha centre in Rawat

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)روات پولیس کی کاروائی شیشہ سنٹر پر چھاپہ مار کر 13ملزمان کو گرفتار کر لیا روات پولیس کے ایس ایچ او اعزاز عظیم نے گزشتہ روز بحریہ فیز 8 کے ایک شیشہ سنٹر پر چھاپہ مار کر 13ملزمان احسان،علی اصغر،ارسلان،روؤف،تیمور، عادل،عبدالواسع، بلال، حارث، محمد علی، عثمان نواز، فضل حسین اور حمزہ خالد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 15حقے فلاورز تاش جوے میں لگی رقم 35ہزار اور چرس کے سگریٹ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔


سہوٹ حیال میں افطار ڈنر

Iftrai reception held in village Sahot Hayal

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)ایس ایس پی چوہدری محمد اشفاق مغل چوہدری رزاق مغل چوہدری اخلاق مغل اور چوہدری شہزاد مغل کی جانب سے گاؤں سہوٹ حیال میں افطار ڈنر دیا گیا جس میں سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف،محمد ظریف راجا،سابق چیرمین راجہ ندیم احمد راجہ اظہراقبال،راجہ قاسم اخلاق،طیب بشیر قریشی،چوہدری توقیراسلم،محمد فیاض سندھو،مسعود احمد بھٹی،راجہ بلال،راجہ غلام نقی اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button