سا بق وزیر اعظم اور پی پی پی کے مر کزی را ہنمارا جہ پر ویز اشرف نے کہا ہے کہ ہم نے اجتماعی سطح پر عوامی مسائل کے حل کیلئے مثبت کردار ادا کیا اورتمام تر سیاسی مخالفتوں کے با وجود ہم نے گو جر خان کی سیاسی فضا کو خو شگوار رکھا ہے اور میں نے بحثیت وزیر اعظم بھی کسی کے ساتھ سیاسی عداوت نہ رکھی،سب کو احترام دیا اور بلا تفریق لوگوں کی خدمت کو شعار بنایا،عوامی نمائندے پر فرض ہے کہ وہ بنیادی مسائل کو حل کرے اور اپنے حلقہ کی پسماندگی کا خاتمہ کرنے میں کردار ادا کرے، پی ٹی آئی کے مو جو دہ ایم پی اے جا وید کو ثر کی شخصیت اور عہدہ ایسا ہے کہ انہیں مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیاں زیب نہیں دیتیں،راجہ عزیز کو الیکشن میں سپورٹ نہ کرنے پر انتقام کا نشانہ بنانا کہاں کا انصاف ہے،ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے جنرل بس سٹینڈ میں ایک بڑے اجتماع سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا جو این ایچ اے اور بلدیہ کے اڈہ ٹھیکیدار را جہ عزیزاور راجہ اسدمحمود کے خلاف ایم پی اے کی مبینہ انتقامی کا روائیوں کے سلسلے میں منعقد ہوااس موقع پر اظہر کیانی، راجہ سہیل عباس کیا نی،ٹرانسپورٹرراجہ نعیم،پی ٹی آئی کے عظمت مغل اور یا سرکر سال نے بھی خطاب کیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محسن صغیر بھٹی نے ادا کئے،الیاس خان نعتیہ کلام پیش کیا جبکہ پرویز اشرف کے اعزاز میں شعر کہے،اجتماع میں مختلف اڈوں کے انچارج را جہ تیمور،محمد نعیم اور راجہ زرداد بھلا، پی پی پی کے راہنما ؤں مرزا منور حسین آصف،سیٹھی الیاس، خواجہ عبد الرحمان،سمیت بڑی تعداد میں سیاسی جماعتوں کے کا رکنوں، تاجر را ہنماؤں اور سول سو سائٹی نے شر کت کی، راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ راجہ عزیز نے تمام ٹھیکے کھلی نیلامی کے ذریعے تمام سر کا ری،قانونی اور ریا ستی ضابطے پو رے کر کے لیئے اور اداروں کے ساتھ با قاعدہ معاہدے کی دستاویزات موجود ہیں،یہ کا رو بار انکا قانونی و آئینی حق ہے،راجہ عزیز ایک عزت دار کا رو باری اور سماجی شخصیت ہیں اور انکے ساتھ ایم پی اے انتقامی کا روائی کر رہے ہیں جو محض اس وجہ سے ہے کہ انہوں نے ایم پی اے کو ووٹ نہیں دئے،راجہ پر ویز اشرف نے کہا کہ کسی کو گا لی دینا ایک ایم پی اے کا خا صا نہیں ہے،ایم پی اے وہ کام کریں جو انکے منصب کا تقاضا ہے میں نے پاسپورٹ آفس بنوا یا،وہ بیول تک ون وے بنوائیں،پیپلزپارٹی کے دور میں گیس فراہم کی گئی،ایم پی اے یونیورسٹی لائیں اگر وہ کچھ نہیں کر سکتے تو گو جر خان کے ما حول میں کشیدگی پیدا نہ ہونے دیں،میں واضح کر نا چا ہتا ہو ں کہ ہم را جہ عزیز کے قانونی کام کے خلاف کسی غیر قانونی کاروائی کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ انکے کچھ حواری انہیں غلط مشورے دے رہے ہیں جو ماضی میں ہما رے ساتھ تھے،آپ سب کے ایم پی اے ہیں سب کے ساتھ برا بر کا سلوک کریں میں زور دیکر کہوں گا کہ ایم پی اے سیاسی مخالفت کو ذاتی مخالفت میں تبدیل نہ کریں،محسن صغیر بھٹی نے کہا کہ ممبر صوبائی اسمبلی فلاحی و ترقیاتی کاموں میں روڑے اٹکا کر ناجانے کون سا جمہوری سفر طے کررہے ہیں ان کو عوام نے میڈیٹ دیا ہے جس کا احترام لازم ہے لہذا وہ اپنے علاقہ کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں،راجہ سہیل عباس کیانی نے کہا کہ بولی میں لیئے جانے والے ٹھیکہ جات قانونی حیثیت رکھتے ہیں،اس موقع پر ٹرانسپورٹروں نے راجہ عزیز پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا
Gujar Khan; A Public meeting was held at general bus stand, Where Raja Parvez Ashraf deplored MPA Ch Javed Kausar attack on Raja Aziz. Raja Parvez Ashraf called it revenge attack on Raja Aziz and Raja Asad Masood after they had refused to back him at the election, for full story please watch the video…