گزشتہ دس سال کے بعد موضع سہوٹ بدال،موضع سہوٹ بگیال اور ارجام کی عوام کے ووٹ کو عزت ملی،ممبر صوبائی اسمبلی،پاکستان تحریک انصاف،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد آف مٹور نے آٹھ ماہ کے قلیل عرصہ میں یہاں کے باسیوں کی،،ووٹ،، کو سر آنکھوں پر بیٹھا دیا،ایسی مثال پہلے ستر سالہ تاریخ میں نہیں ملتی،انسپکٹر حاجی چوہدری محمد ضمیر،حاجی چوہدری محمد رشید،حاجی چوہدری محمد سفیر،چوہدری اختر علی،چوہدری عجب خان ناروے،اخلاق بھٹی یو کے، چوہدری سجاد حسین یو اے ای،چوہدری عبد الغفار،چوہدری آفتاب احمد،سجاد جنجوعہ،چوہدری امجد ارجام اٹلی،چوہدری عمران قمر،عمران مینو لنگڑیال،چوہدری شعیب مقدم ہانگ کانگ نے عوام کا دیرنیہ اور گمبیر مسئلہ تیزترین وقت میں حل کرنے پر راجہ صغیر احمد کا دل کی اتھاہ گہریوں سے شکریہ ادا کیا، ان کوخراج تحسین پیش کرنے کے لئے جلدہی سہوٹ کلیال میں مد عو کیا جائے گا،جس میں تما م موضعات کے معززین شامل ہوں گئے،اس موقع پر حیرت انگیز اعلان متوقع ہے. سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔