Kallar Syedan; Police charge two men in Kanoha for protecting two wanted criminals
دو اشتہاری مجرمان منصور شفاعت اور ناصر شفاعت سکنہ بنک چوک کنوہا کو پناہ دینے کے الزام میں مقدمہ درج
Ikram Ul Haq QureshiMay 25, 2019
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں پولیس نے دو اشتہاری مجرمان منصور شفاعت اور ناصر شفاعت سکنہ بنک چوک کنوہا کو پناہ دینے کے الزام میں مسمیان طارق محمود اور عمر دراز کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔گرفتاری سے بچنے کیلئے وہ بھی رات کی تاریکی کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے قریبی جنگل میں فرار ہو گئے۔
Kallar Syedan; Kallar Syedan police have charged Tariq Mahmood and Umar Daraz for knowingly keeping wanted criminals Mansoor Shafat and Nasir Shaffat and helping them get away.
کلر سیداں پولیس فردوش نامی منشیات فروش کے قبضے سے 10 لیٹر شراب برآمد
Bilawal Amjad arrested in possession of alcohol in village Daryal
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں پولیس فردوش نامی منشیات فروش کے قبضے سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس گشت پر تھی کہ اسی دوران ایک شخص پیکاں روڈ پر پیدل ہاتھ میں گیلن پکڑے جا رہا تھا جسے چند قدموں کے فاصلے پر قابو کر لیا گیا۔دریں اثناء پولیس نے ایک اور کارروائی میں بلاول امجد سکنہ ڈریال کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل 32 بور بمعہ تین روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملزم ناجائز اسلحہ کے بارے میں کوئی لائسنس پیش نہ کر سکا۔
اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں امبر گیلانی نے کلر سیداں شہر میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی
Ambar Gillani takes action against traders selling goods above set rates
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں امبر گیلانی نے کلر سیداں شہر میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سبزی و فروٹ فروشوں کو14 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا۔تحصیلدار کلر سیدا ں وسیم تابش جنہیں اسپیشل پرائس مجسٹریٹ کے اختیارات بھی حاصل ہیں نے 25 سو روپے جبکہہاسپیشل پرائس مجسٹریٹ میونسپل آفیسر کاشف عدنان کیانی نے سرصوبہ شاہ میں کارروائی کے دوران پانچ دکانداروں سے سات ہزار روپے کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرادی۔انفورسمنٹ انسپکٹر زائد حیدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔
مین بازار کو بھی پیدل چلنے والوں کے لیے مشکل
Pedestrian in Kallar bazaar still facing same fate on public paths
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کی مین شاہراہ پر ریڑھی بانوں پارکنگ کرنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے اژدھام کے بعد مین بازار کو بھی پیدل چلنے والوں کے لیے مشکل بنا دیا گیا ہے۔قبضہ مافیا نے کلر سیداں میں پنجے گھاڑ رکھے ہیں کوئی ان کو لگام دینے والا نہیں البتہ ان کے سہولت کاروں کی طویل فہرست موجود ہے۔ مین بازار جہاں سے کسی زمانے میں تھوہا خالصہ سے آ کر گوجرخان جانے والی مسافر بسیں گزرتی تھیں وہاں آج کل پیدل گزرنا بھی محال ہو چکا ہے۔دونوں اطراف دوکانوں کی سڑک میں تعمیر قصہ ماضی بن چکا ہے اور اب اس میں جا بجا ریڑھی بانوں نے قبضہ جما رکھا ہے اور پھر بازار میں داخل ہونے والی گاڑیوں اور رکشوں نے خریداری کے لیے آنے والوں کا ناک میں دم کر رکھا ہے اس ساری صورتحال میں بلدیہ اور دیگر ادارے مکمل طورپر خاموش ہیں اور خریدار سارا دن بازار میں ذلیل و رسوا ہوتے ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔
شہباز بھٹی آج کل اسلام آباد کی مہران اکیڈمی میں اپنے جوہر دکھا رہے ہیں
Shabaz Bhatti of Chak Mirza showing his football skills with Mehran academy in Islamabad
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے ہونہار کھلاڑی شہباز بھٹی آج کل اسلام آباد کی مہران اکیڈمی میں اپنے جوہر دکھا رہے ہیں شہباز بھٹی کا تعلق لکی سٹار کلر سیداں سے ہے یہ اپنے گاؤں چک مرزا کی راجپوت فٹبال کلب کے وائس کپتان بھی ہیں ان کا شمار پنجاب کے چند کامیاب کبڈی کے کھلاڑیوں میں بھی ہوتا ہے۔ان کا پورا گھرانہ مختلف کھیلوں میں ہمہ وقت مصروف نظر آتا ہے ان کے چھوٹے بھائی محمد سمیع اللہ پاکستان کی انڈر 15ٹیم میں بھی بیرون ملک پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔شہباز بھٹی خود بھی پوٹھوہار کبڈی کلب کے بھی کپتان ہیں ان کی نشو نما میں پوٹھوہار اکیڈمی اسلام آباد کے کوچ راجہ محمد منیر کا اہم کردار ہے۔
حق خطیب حسین علی با د شا ہ سر کا ر نے لالہ موسی جا کر پیپلز پارٹی کے رہنما قمر ز ما ن کا ئر ہ سے ملاقات
Pir Haq Khateeb meets with Qamar Zaman Kaira and pays condolences
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)سپہ سا لا ر عقید ہ تا جد ا ر ختم نبو ت حق خطیب حسین علی با د شا ہ سر کا ر نے لالہ موسی جا کر پیپلز پارٹی کے رہنما قمر ز ما ن کا ئر ہ سے ملاقات کی اور ان کے جواں سال بیٹے کی و فا ت پر فا تحہ خو ا نی کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔