صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکا رمضان سستا بازار کہوٹہ کادورہ۔اشیائے خورد نوش کا معیار اور نرخ نامے چیک کیے۔ حکومتی احکامات پر بہترین ا سٹال لگوانے پر انتظامیہ کی طرف سے موثر اقدام کر نے پر ان کی خدمات کو سراہا۔ عوام کی خدمت ہمارا منشور ہے انشاء اللہ ملک میں ایک حقیقی تبدیلی روہنماء ہو گئی عوام کے مسائل حل کرانا اور ملک میں خوشحالی لانا ہماری حکومت کا اصل مقصد ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد نے رمضان سستے بازار کہوٹہ کے دورہے کے موقع پرمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ گوہر وزیر خان، تحصیلدارملک سعید احمد،پٹواری عامر محمود،سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے اہلکار محمد عمران، سول ڈیفنس کہوٹہ کے عبد الشکور کھٹڑ، راجہ ثقلین آف ممیام اور سردار شاہد محمود بھی ہمران موجود تھے۔ راجہ صغیر احمدنے وہاں لگائے گے سبزی، فروٹ، چینی، آٹا، دالیں، مرغ، گوشت اور دیگر سٹالوں پر گے اشیائے خوردونوش کا معیاراور ان کے نرخ نامے چیک کیے حکومتی احکامات پر بہترین ا سٹال لگوانے پر انتظامیہ کی طرف سے موثر اقدام کر نے پر ان کی خدمات کو سراہا۔ مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔