DailyNews

London; Three men arrested of village Siakh while ttempting to smuggle drugs

برطانیہ ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی چچا اور دو بھتیجے گرفتار

پی آئی اے کی فلائٹ 791 اسلام آباد سے برطانیہ جانے والے میرپور ڈڈیال (سیاکھ) سے تعلق رکھنے والے چچا اور دو بھتیجے منشیات اسمگل کرنے میں ناکام کوشش کرتے ہوئے گرفتار ہوگئے ساڑھے آٹھ سو گرام ہیروئن برآمد ہوئی جو کے پرفیوم کی بوتلوں میں چھپائی گئی تھی دوران کاروائی ملزم ثاقب خان سگے بھائی رجب خان اور چچا واجد خان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے تھانہ اے این ایف منتقل کر دیا گیا مزید انکشافات کی توقع ہے۔

London; Wajid Khan along with his two nephews Rajab khan and Saqib Khan of village Siakh, Dadyal, were arrested at Islamabad airport while attempting to smuggle drugs to UK.


چوہدری شعبان کی ہمیشرہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار

Sister of Ch Shaban of Slough passed away in USA

سلاؤ۔یوکے , چوہدری شعبان کی ہمیشرہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار۔ آزاد کشمیر حکومت کے سابق مشیر، سابق صدر کل جماعتی کشمیر بین الاقوامی رابطہ کمیٹی یوکے اور پی ٹی آئی کشمیر یوکے،یورپ کے مرکزی راہنماء جناب چوہدری محمد شعبان خان کی ہمیشرہ جن کا گزشتہ روز امریکہ میں رضائے الٰٰہی سے انتقال ہو گیا تھا۔ ان کی وفات پر کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے راہنماؤں اور ممبران نے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ مرحومہ کے ایصال ثواب اور بلندیئ درجات کے لئے دعائے مغفرت کی اور پس ماندگان کو صبر کی تاکید کی۔ چوہدری شعبان آف میرپور آزاد کشمیر حال مقیم برطانیہ سے تعزیت کا اظہار کرنے والوں میں چیئرمین ویکسم کورٹ پیریش کونسل کونسلر افتخار احمد چوہدری، جموں و کشمیر لبریشن لیگ یوکے و یورپ کے مرکزی صدر داکٹر مسفر حسن،  سابق میئر آف سلاؤ یوکے راجہ محمد زراعت، بزنس مین محمد زائد راجہ (مرکزی راہنماء پی ٹی آئی یوکے)، راجہ ذاکر کیانی ایدووکیٹ مرکزی راہنماء آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ، راجہ محمد اسحاق خان چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس برطانیہ، راجہ شوکت علی خان مرکزی راہنماء مسلم کانفرنس برطانیہ اور راجہ محمد خیرایت خان کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔


سٹوک آن ٹرینٹ جی پی ڈاکٹر کا مسلم خاتون کو نقاب ہٹانے کا کہنا مہنگا پڑ گیا کام کرنے سے روک دیا گیا

GP Doctor in Stoke on trent stopped from practising after removing vale of patient

 برطانیہ کیعلاقے سٹوک آن ٹرینٹ رائل یونیورسٹی ہسپتال میں ایک جی پی ڈاکٹر کو مسلم خاتون کے بچے کی اپواہئنمٹ کے دوران نقاب ہٹانے کا کہنا مہنگا پڑ گیا ڈاکٹر کو جی پی میں کام کرنے سے بھی روک دیا گیا اور انکوائری کا سامنا بھی ہے جب ڈاکٹر سے اس بارے میں رابطہ کیا گیا تو ڈاکٹر کیتھ نے کہا کے ایک باون سالہ خاتون کو بچی کی اپواہئنمٹ کے دوران خاتون کو چہرہ سے نقاب ہٹانے سے اس لییکہا کے خاتون کی گفتگو سمجھنے سے قاصر تھا خاتون نے نقاب اتار کر اپنی بیٹی کی بیماری کے بارے میں تفصیل سے بتایا اس کے آدھ گھنٹے بعد خاتون کے خاوند نے کمپلین کی اور جی پی آ کر دھمکیاں بھی دی مجھے کام سے روک دیا گیا میری تئیس سال سروس ہے انکوائری میں جو بھی فیصلہ ہو میں اب اس شعبہ کو خیر آباد کہہ دوں گا اور کہا کے برطانیہ میں ڈاکٹر کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو لمبا انتظار کرنا پڑتا ہے اگر اس طرح ڈاکٹرز کو کام کرنے سے روک دیا گیا تو مریضوں کا کیا ہوگا

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button