کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کمسن رکشہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی سے دوسری کار دوکان میں جا گھسی، ڈرائیور زخمی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تفصیلات کے مطابق بھلاکھر کا ایک نوجوان اپنی کار میں کلر سیداں آ رہا تھا کہ الائیڈ چوک کے قریب اس کے آگے ایک چنگچی رکشہ جا رہا تھا جسے سالہ لڑکارمیض سکنہ لونی چلا رہا تھا اور رکشے میں پانچ کمسن بچے بھی سوار تھے رکشہ ڈرائیور نے غفلت کا مظاہر کرتے ہوئے سڑک پر سے ہی رکشے کو واپس موڑنا چاہا جس کی وجہ سے عقب سے آنے والی کار کو قابو کرنا مشکل ہو گیا اور ڈرائیور نے رکشے کو بچانے کے لیے زور دار بریک ماری جس سے گاڑی قریبی دوکان میں جا گھسی جس سے ڈرائیور زخمی ہوا اور گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا مقامی حلقوں نے کلر سیداں میں کمسن ڈرائیوروں کے خلا ف مقدمات درج کر کے انہیں جیل بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Kallar Syedan; Moiz aged just 15, of village Looni was driving a car which went out of his control and smashed in to a shop leaving the driver injured. No other injuries were reported and could have been fatal.
The local traders in Kallar Syedan have asked police to take serious action and make sure the teenagers face justice.
گرے ہوئے مکان کی تصویریں بنانے پر دو خواتین سمیت تین افراد نے معذور شخص اور اس کی بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مضروب کر دیا۔
Disable man and his wife beaten in village Darkali Sher Shai
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)گرے ہوئے مکان کی تصویریں بنانے پر دو خواتین سمیت تین افراد نے معذور شخص اور اس کی بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مضروب کر دیا۔ زوجہ محمد ریاض سکنہ درکالی شیرشاہی نے پولیس کو بیان دیا کہ گزشتہ شام چھ بجے کے قریب میرے خاوند کے ماموں کا بیٹا عقیل احمد،اس کی بیوی مسماۃ عاصمہ بی بی اور والدہ ہمارے گھر میں داخل ہو ئے اور گالم گلوچ شروع کر دیں اور کہا کہ تم نے ہمارے گھر کی تصویریں کیوں بنائیں جس کے ساتھ ہی عقیل نے اینٹ اٹھا کر میرے سر پر دے ماری جس سے میں زخمی ہو کر گر پڑی۔میرا خاوند معذور ہے اسے بھی عقیل احمد،اس کی والدہ اور بیوی نے لاتوں مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایااور مقامی افراد نے بیچ بچاؤ کروا کر ہماری جان بخشی کروائی۔
کلر سیداں اور گردونواح میں موسلا دھار بارش موسم خوشگوار ہو گیا
Mild weather in Kallar region after heavy rainfall
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں اور گردونواح میں موسلا دھار بارش موسم خوشگوار ہو گیا مئی کے موسم میں اس طرح کی ٹھنڈی ہوائیں اور بارشیں اس سے قبل نہیں دیکھی گئیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو تین ایام سے روزانہ مختلف اوقات میں بارش ہو جاتی ہے جمعہ کی صبح کو بارش ہوئی اور شام کو ایک دم کالی گھٹائیں نمودار ہوئیں جنہوں نے پورے آسمان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پھر گرج و چمک کے ساتھ مینہ خوب برسا۔شدید بارش سے موسم خوشگوار ہوا اور روزے داروں کے چہرے بھی کھل اٹھے۔
جناح کالونی کلر سیداں میں پلاسٹک کے برتن فروخت کرنے والے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی
Fire starts at plastic warehouse in Jinnah Colony due to short circuit
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)جناح کالونی کلر سیداں میں پلاسٹک کے برتن فروخت کرنے والے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ہزاروں روپے مالیت کا سامان اور نقدی جل کر خاکستر ہو گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتی ہے ریسکیو 1122 کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی۔اس دوران وہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے رہے مگر اس کے باوجود گودام میں موجود تمام سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔