تحریک انصاف کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے(پی پی 7) جناب راجہ صغیر احمد آف مٹور کی رجام داخلی سنگنی صوبیدار حاجی چوہدری محمد یعقوب کی رہائش گاہ پر افطار ڈنر میں شرکت کی ان کے ہمراہ بابو ظفر ممیام اور راجہ عمران مینو موہڑہ لنگڑیال اور ان کے دوست احباب تھے ان کے علاوہ معزز مہمانوں میں راجہ ناصر کیانی صاحب۔پریس کلب بیول کے صدر اسلام آباد رینٹ اے کار کے اونر چوہدری مظہر صاحب۔تحریک انصاف کے وائس چیرمین ایڈووکیٹ راجہ عرفان الحق پنڈوڑہ۔تحریک انصاف کے سابقہ کونسلر گلفراز بٹ صاحب اوران کے بھائی شیراز بٹ صاحب راجہ عابد سنگنی راجہ ساجد رجام اور اہلیان رجام کے معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری آفتاب نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور خصوصی ایم پی اے جناب راجہ صغیر صاحب کا شکریہ ادا کیا اور علاقے میں پرائمری سکولوں اور ڈسپنسری اور سہوٹ تا رجام روڈ کے کام کے حوالے سے بھی جو پچھلے 10 سال سے اس روڈ پر پیدل چلنا محال تھا اور سابقہ حکومتوں کے نمائندوں نے ان ہمارے علاقوں کی پسماندگی کی طرف کوئی توجہ نہ دی اور جبکہ موجودہ حکومت معاشی لحاظ سے مشکل ترین مرحلے سے گذر رہی ہے اس کے باوجود راجہ صاحب نے اپنی صلاحیتوں اور کاوشوں سے اپنے علاقے کی عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فنڈ جاری کروائے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے جناب راجہ صغیر صاحب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے علاقے کی عوام کی خدمت کرتا رہوں گا اور ہر وقت میں حاضر ہوں اور جو فنڈ ہے ہر علاقے میں ضروری کام کروا رہا ہوں اور انشائاللہ رہتے کام بھی مکمل کرواں گا اور آخر میں تمام مہمانوں اور خاص کر صوبیدار حاجی چوہدری محمد یعقوب اور ان کے بیٹوں چوہدری محمد عامر اٹلی۔چوہدری محمد شمریز اور چوہدری آفتاب کا شکریہ ادا کیا