DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Land dispute leads to family being attacked in village Khandah

کھناہدہ,زمین کے تنازع پر تین افراد نے بہن بھائی کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)زمین کے تنازع پر تین افراد نے بہن بھائی کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔عثمان علی سکنہ منیاندہ نے پولیس کو بیان دیا کہ میں شام کو اپنی ہمشیرہ (ن) زوجہ حسن اختر مرحوم سکنہ کھناہدہ کے گھر موجود تھا کہ تقریبا 8 بجے شب طارق مسلح ڈنڈا،امجد مسلح اینٹ پسران عبدالرزاق گالی گلوچ کرتے ہوئے میری ہمشیرہ کے گھر میں داخل ہو گئے جبکہ محمود ولد نامعلوم گھر کے سامنے کھڑا ہو کر طارق اور امجد کو بار بار آوازیں دے کر کہہ رہا تھا کہ آج مسماۃ (ن) کو زندہ نہ چھوڑے۔اتنے میں طارق نے وار ڈنڈا کیا جو مجھے بائیں ہاتھ کی پشت پر لگا،امجد نے اینٹ ماری جو (ن) کے سر پر لگی جس سے وہ زخمی ہو کر گر پڑی اور بے ہوش ہو گئی۔میں اور میری دوسری ہمشیرہ (ط)نے طارق وغیرہ سے منت سماجت کر کے جان بخشی کروائی۔وجہ عناد زمین کا تنازع ہے۔

Khanadah; Usman Ali of village Manianda has registered a report in which he claims that he and his sister Mrs Hassan Akhtar were attacked by Tariq, Amjad in village Khanadah over land dispute.


حکومت اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے فوری نئے انتخابات کا اعلان کرے۔,محمد زبیر کیانی

Failed current administration should call in a election, M Zubair Kiyani

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئر مین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کے نام پر پی ٹی آئی نے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے یہ تسلیم کرنا کہ مہنگائی میں دو گنا اضافہ ہوا ہے اور اس میں مزید اضافہ ہو گا یہ صورتحال حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت تمام شعبوں میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔روپے کی قدر میں غیر معمولی کمی سے نہ صرف بیرونی قرضوں میں بھاری اضافہ ہوا بلکہ اندرون ملک بھی مہنگائی کی شرع میں تیزی آئی۔تمام اشیا ء ستر فیصد سے زائد مہنگے داموں دستیاب ہیں اور اس وقت پورے ملک میں حکمرانوں کی نا اہلی کے باعث مہنگائی کا سونامی آیا ہوا ہے جس سے ملک کا ہر شہری پریشان ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے فوری نئے انتخابات کا اعلان کرے۔


میزائل شاہین ٹو کے کامیاب تجربے پر پوری قوم اپنے سائنسدانوں دلی مبارکباد

Scientist praised Shaheen 2 successful test

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کلر سیداں کے رہنما عاصم مختار مغل نے کہا ہے کہ میزائل شاہین ٹو کے کامیاب تجربے پر پوری قوم اپنے سائنسدانوں دلی مبارکباد دیتی ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ پاکستان کے جوھری ہتھیاروں میں اضافہ ہے جس سے ملکی سالمیت کو لاحق خطرات کم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے حق میں نہیں مگر وہ خطے کی صورتحا ل کے پیش نظر دفاعی مقاصد کے لیے ایٹمی ہتھیاروں کو مزید جدید بنانے کا حق محفوظ رکھتا ہے انہوں نے کامیاب تجربے پر مسلح افواج اور عمران خان کو بھی مبارکباد دی ہے۔


چوآ روڈ پر رمضان المبار ک کے دوران دن دیہاڑے کھانے پینے کی اشیا فروخت

Food being sold at hotels on Choa road during Ramadhan

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کی مصروف شاہراہ چوآ روڈ پر رمضان المبار ک کے دوران دن دیہاڑے کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے پر دوکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں امبر گیلانی نے حمزہ بریانی سنٹر کلر سیداں میں سرعام کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے پر دکاندار وسیم کیخلاف مقدمہ درج کرا دیامقامی حلقوں نے انتظامیہ کی اس کاروائی کا خیر مقدم کیا ہے۔


امیر افضل چوہان انتقال کر گئے نماز جنازہ ڈھوک چوہان میں ادا کی گئی

Ameer Afzal passed away in Dhok Chohan

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)معروف کاروباری محبوب حسین چوہان کے بھائی امیر افضل چوہان انتقال کر گئے نماز جنازہ ڈھوک چوہان میں ادا کی گئی جس میں پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر، راجہ جاوید اخلاص، امیر افضل قریشی، راجہ جہانگیر اختر بھٹی، شیر افگن قریشی،ملک محمد فیاض، چوہدری توقیر اسلم، مسعوا حمد بھٹی، یاسر بشیر راجہ، حاجی اخلاق حسین، جنید بھٹی، مبین قریشی ایڈووکیٹ، حاجی ریاست حسین، شیخ سلیمان شمسی، بابو محمد عجائب اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button