جبر(نامہ نگار)24مئی بروز جمۃ المبارک شرقی گوجرخان یونین کونسل اسلام پورہ پاکستان سنی تحریک کے زہر اہتمام ایک شاندار افطار پارٹی کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان سنی تحریک کے بانی و امیر شہدائے محمد سلیم قادری شہید اور شہدائے نشتر پارک محمد عباس قادری،محمد افتخار بھٹی،اور محمد اکرم شہید سمیت دیگر کارکنان شہدائے کو ایصال ثواب کے سلسلہ میں 24مئی بروز جمہ مبارک ایک شاندار افطار پارٹی نزد مرکزی جامع مسجد اسلام پورہ میں انعقاد پذیر ہو گی افطار پروگرام جو نماز عصر سے لیکر افطار تک جاری رہے گا جسمیں عبدالرحمان نقشبندی،اور اطلس جاوید نقشبندی نذرانہ عقیدت پیش کریں گئے جبکہ خصوصی خطاب علامہ آصف باروی علامہ حارث قادری سمیت دیگر مقامی علماء اکرام کا ہوگا تمام تر انتظامات پاکستان سنی تحریک یونین کونسل اسلا م پورہ انتظامیہ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی8راجہ منظور قادری،راجہ شاہد قادری،ظہیر قادری دھمیال،محمد ظہیر عباس قادر ی،علامہ سکندر شاہ،محمد خطیب قادری،زبیر رضا مرچوی،محمد اخلاص قادری،ارسلان قادری محمد خطیب قادری نزاکت وارثی ودیگر کے ہوں گئے اس روحانی پروگرام میں ہر خاص و عام کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
جبر(نامہ نگار)جبر یا مکھیالہ روڈ انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار منتخب نمائندوں کے وعدے وفا نہ ہو سکے جبر تا مکھیالہ رتالہ روڈ جو کے ایک کثیر رقبے والی آبادی کے لیے سڑک ہے جس روڈ پرروزانہ ہزاروں مسافر سفر کرتے ہیں ماضی میں بھی اس روڈ کی پختگی کے لیے متعدد با ر وعدے کیے گئے جو آج تک وفا نہ ہوسکے اہلیان مکھیالہ پلتھیام رتالہ وہ دیگر علاقوں کے رہائشیوں کی سفری مشکلات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے مکھیالہ کے رہاہشی خواجہ شفیق،خواجہ ناصر،خواجہ فیصل او خواجہ طاہر نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ سڑک کونئے سرئے سے تعمیر کرانے کے لیے اپنا اہم کردار ادا کریں عوام علاقہ آپ کا احسان مند رہے گا
جبر(نامہ نگار)خطیب مرکزی جامع مسجد انوار مدینہ سموٹ قاضی عبدالخطیب کے اعلامیہ کے مطابق پچیس رمضان المبارک جمعہۃ الوداع کے موقع پر دن ایک تا دو تک محفل منعقد ہو رہی ہیں جس میں خصوصی خطاب پیر طریقت سرکاری نیروی پیر شمس العارفین نقشبندی غزنوی خصوصی خطاب فرمائیں گئے اس پاکیزہ محفل میں ہر خاص و عام کوشر کت کی دعوت دی جاتی ہے۔