کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے قریب چوآخالصہ کے علاقے میں اشتہاری مجرمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی محمد سفیر پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔سی پی او راولپنڈی واقع کے فوری بعد کلر سیداں پہنچ گئے،تفصیلات کے مطابق بنک چوک کنوہا میں رہائش پذیر متعدد مقدمات میں نامزد اشتہاری مجرمان جو اپنے کسی رشتہ دار کے گھر میں چھپے ہوئے تھے کی گرفتاری کیلئے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور اس موقع پر اشتہاری مجرمان بھائیوں ناصر شفاعت اور منصور شفاعت نے پولیس کی بھاری نفری کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں اے ایس آئی محمد سفیر پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے اور اشتہاری مجرمان ماضی کی طرح ایک بار پھرفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے مجرمان اشتہاری کے والد محمد شفاعت اور دیگر کو پناہ دینے کے الزام میں کاشف عرف کاشی کو چوآخالصہ سے گرفتارکر لیا ہے۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی او راولپنڈی کیپٹن (ر) رانا فیصل اور ایس پی صدر رائے مظہر،اے ایس پی کہوٹہ ملک سعود خان بھی کلر سیداں پہنچ گئے۔
Kallar Syedan; police in Kallar Syedan raided village Kanoha in attempt to arrest wanted criminal Nasir and Mansoor Shafat, A gun fight broke out between the police and wanted criminals, Both wanted criminals manged to escape leaving Police officer ASI M Safeer being taken to hospital with gun shot injures.
کلر سیداں پر نوسر باز خواتین کی یلغار،طلائی زیورات خریدنے کے دوران دو مختلف وارداتوں میں بیس لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات چرا کر لے گئیں
Nafees jewellers robbed of 20 Lakh Rps jewellery by con women posing as customers
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں پر نوسر باز خواتین کی یلغار،طلائی زیورات خریدنے کے دوران دو مختلف وارداتوں میں بیس لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات چرا کر لے گئیں دونوں متاثرہ دوکانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے کام نہیں کر رہے تھے۔یہ دونوں واقعات گزشتہ روز بعد دوپہر کلر سیداں میں پیش آئے دو خواتین جنہوں نے چادریں اوڑھ رکھی تھیں مین بازار میں واقع نفیس جیولرزپر گئیں اور انہوں نے جیولرز سے چوڑیاں دکھانے کو کہا دوکاندار نے چوڑیاں دکھائیں انہوں نے مزید ڈیزائن دکھانے کی فرمائش کی تو دوکاندار نے ملحقہ دوکاندار سے درجنوں چوڑیوں پر مشتمل پورا بکس منگوا لیا اس دوران گاہک کے روپ میں نوسرباز خواتین نے سترہ لاکھ روپے مالیت کی طلائی چوڑیاں پورے بکس سمیت چرا لیں اور دوکاندار کو خبر تک نہ ہوئی بعد ازاں پڑوسی دوکاندار نے اپنی چوڑیوں کا بکس مانگا تو انکشاف ہوا کہ درجنوں چوڑیوں سے بھرا ہوا بکس نوسر باز خواتین چرا کر لے جا چکی ہیں دوسری واردات بھی چوآروڈ پر ندیم جیولرز میں ہوئی جہاں برقعہ پوش خواتین نے ہار سیٹ خریدنے کے بہانے تین لاکھ مالیت کا ہار سیٹ برقعے میں چھپا لیا اور یہ کہہ کر کھسک گئیں کہ انہیں ہار سیٹ پسند نہیں آیا۔خبر کا افسوسناک پہلو یہ ہے کہ دونوں متاثرہ دوکانوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے فنکشنل نہیں تھے۔
کامران عزیز چوہدری ایڈووکیٹ کو تحصیل کلر سیداں میں ہیومن رائٹس کمیٹی کا چیئرمین نامزد
Kamran Aziz Ch adv appointed human rights committee chairman
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) رانا محمد سعید اختر،چیئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی پنجاب بار کونسل نے کامران عزیز چوہدری ایڈووکیٹ کو تحصیل کلر سیداں میں ہیومن رائٹس کمیٹی کا چیئرمین نامزد کر دیا ہے جبکہ راجہ قمر علی سلطان،مبشر سلیم چوہدری،راجہ محمد اشفاق،بانوجہانگیر راجہ،راجہ محمد تاج،راجہ محمد اسرار،نجمہ شاہین عباسی،عامر محمود ملک اور سندس عندلیب راجہ کو انسانی حقوق کمیٹی کا ممبرز نامزد کر کے سیکرٹری پنجاب بار کونسل نے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
محمد ظریف راجا نے اپنی جیب سے ڈھوک سنگال موضع پیر حالی میں لاکھوں روپے سے گلی تعمیر کرا دی
M Zarif Raja constructs street from his own pocket in Dhok Sangal and Pehar Hali
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے رہنما محمد ظریف راجا نے اپنی جیب سے ڈھوک سنگال موضع پیر حالی میں لاکھوں روپے سے گلی تعمیر کرا دی گلی کی تعمیر پر فضل حسین، سعید گکھڑ،رفاقت شاقی، راجہ طارق، نزاکت کیانی نے محمد ظریف راجا کا دلی شکریہ ادا کیا ہے۔
انیس سالہ نوجوان نے افطاری کے فوری بعد خود پر فائر کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا
Babar Asad commits suicide by shooting himself after a alleged row with family in village Paikan
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)انیس سالہ نوجوان نے افطاری کے فوری بعد خود پر فائر کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا خودکشی کا یہ واقعہ کلر سیداں کے گاؤں سیری پیکاں میں پیش آیا جہاں انیس سالہ بابر اسد ولد غلام نبی نے گھریلو جھگڑے کے سبب گزشتہ شام افطاری کے فوری بعداپنے ہی والد کی بندوق12بور سے پیشانی پر فائر کر کے خودکشی کر لی۔پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی جسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔