ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ کہوٹہ انتظامیہ تاجروں کے آگے بے بس ہو گئی۔پاور فل تاجر غریب عوام کا دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے۔انتظامیہ 10روپے کی لیٹ لسٹ دے کر بری الزمہ ہوگے تاجر دونوں ہاتھوں سے عوام کا نوچنے لگے شہر بھر اور گرد نواح میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے سبزی فروٹ اور دیگر چیزیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہو گئی ہے اے سی کہوٹہ کے کہوٹہ شہر میں چھاپوں جرمانوں کے باوجود ناجائز منافع خوری کرنے والے سادہ لوح لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے ہیں کیلا 100روپے درجن لسٹ پر ہے جبکہ تاجر 180روپے سے 250تک فروخت کر تے ہیں اسی طرح لیموں سیب اور دیگر فروٹ بھی دوگنی قیمتوں پ رفروخت ہو رہا ہے جعلی مشروبات بوتلیں بھی دھڑلے سے فروخت کی جا رہی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں خاص کر محکمہ ہیلتھ کے افسران کی ملی بھگت سے شہر میں یہ دھندہ چل رہا ہے جبکہ ڈپٹی ڈی او ہیلتھ،ڈرگ انسپکٹر اور دیگر اس میں ملوث ہیں۔
یونین کونسل نلہ مسلماناں کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق کونسلر سعید بھٹی کی رہائش گاہ پر ایک پر تکلف افطار ڈنر
Iftari reception held at the residence of ex councillor Saeed Bhatti residence
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ سابق کونسلرسعید بھٹی کے گھرافطار ڈنر میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدسمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔یونین کونسل نلہ مسلماناں کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق کونسلر سعید بھٹی کی رہائش گاہ پر ایک پر تکلف افطار ڈنر کا اہتما م کیا گیا جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد، چوہدری معروف،راجہ ظفر اقبال بابو،راجہ عمران مینوں،ماسٹ آفتاب، راجہ سفیر کنوٹی، راجہ حفیظ کنوٹی،راجہ نصیرسہر،راجہ تنویر سہر اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی اس موقع پر میز بان سابق کونسلرسعید بھٹی نے اپنے تمام معزز مہمانوں کی پر تکلف مہمانواز ی کی۔ تما م مہمانوں نے اپنے میزبان کا شکر یہ ادا کیا۔