DailyNewsHeadline

Watford, UK; Labour councillor Sardar Asif Khan appointed Chairman Watford council

لیبر کونسلر سردار آصف خان وٹفورڈ کونسل کے چیئرمین منتخب

وٹفورڈ لیبر کونسلر سردار آصف خان وٹفورڈ کونسل کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔وہ آج  اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وٹفورڈ میں ایک لوگوں کے ڈائیریکٹ ووٹ سے مئیر کا انتخاب ہوتا ہے جسے الیکٹیڈ مئیر کہا جاتا ہے جبکہ منتخب کونسلرز چیئرمین کا انتخاب کرتے ہیں۔چیئرمین اس بارو کا فرسٹ بارو کا سٹیزن ہوتا ہے یعنی جو کئی دیگر شہروں میں مئیر کے طور پر جانا جاتا ہے۔چیئرمین کونسل میٹنگز لیڈ کرتا ہیاور چیئرمین کا عہدہ ملنا ایک اعزاز ہے۔

Watford, UK; Labour councillor Sardar Asif Khan has been appointed Chairman Watford council and will take over today in a inauguration ceremony. the Chairman post is selected by elected councillors.

Councillor Asif Khan was first elected in May 2011 in the Leggatts Ward and was elected County Councillor for North Watford in May 2017. He was born in Watford and raised in Watford, attending Parkgate Junior School and Watford Boys Grammar School. He has lived all his life in Watford and is very much sees himself as a Watfordian.


مانچسٹر ایئرپورٹ:فیول پرابلم کے بعد پروازیں منسوخ اور معطل

Flights cancelled and delayed due to fuel problem at Manchester airport

مانچسٹر ایئرپورٹ پر ایک ’’پاور ایشو‘‘ جس سے درجنوں پروازوں کو فیول کی سپلائی متاثر ہوئی، متعدد فلائٹس منسوخ یا معطل کر دی گئیں۔ ٹینیرائف، بلفاسٹ اور میلان کی پروازیں منسوخ ہونے والی 87فلائٹس میں شامل تھیں جبکہ دیگر متعدد کئی گھنٹے کیلئے تاخیر کی شکار ہوگئیں۔مسافروں نے بتایا کہ وہ اتوار کی شام شروع ہونے والے مسئلے کے نتیجے میں دو سے تین گھنٹوں تک گرائونڈز پر کھڑے طیاروں میں پھنسے رہے۔ مانچسٹر ایئرپورٹ کے ایک ترجمان نیبتایا کہ مسئلہ پر برطانوی وقت کے مطابق 03.00بجے قابو پالیا گیا تھا۔ بیشتر شیڈولڈ پروازیں پیر کے روز اپنی منزل پر روانہ ہو سکیں۔تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ کچھ پروازیں بجلی کے اس مسئلہ کی وجہ سے منسوخ اور معطل ہوگئی ہیں۔ ایئرپورٹ کا کہنا ہے کہ انجنیئروں نے پاور ایشو حل کر لیا تھا جس کے نتیجے میں جہازوں کو فیول کی سپلائی متاثر ہوئی تھی۔ ایئرپورٹ کی جانب سے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق ایئرلائنز سے معلومات حاصل کر لیں۔ اتوار کے روز منسوخ ہونے والی 87 پروازوں میں سے 42 آنے والی تھیں جبکہ 45 مانچسٹر سے روانہ ہونے والی تھیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button