DailyNews
Rawalpindi; Inauguration ceremony of health card distributions once again postponed
راولپنڈی میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کرنے کی افتتاحی تقریب ایک بار پھر ملتوی
راولپنڈی ضلع کے دو لاکھ اسی ہزار افراد کو ہیلتھ کارڈ دینے کی کل ہونے والی افتتاحی تقریب ایک مرتبہ پھر ملتوی ہوگئی۔افتتاحی تقریب دو مرتبہ تاریخ فکس کرکے پہلے بھی ملتوی ہوچکی ہے۔ قبل ازیں دس مئی کو افتتاحی تقریب ہونا تھی جو مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی تقریب کے باعث ملتوی کردی گئی تھی۔ صحت انصاف کارڈ پر ایک خاندان کو سالانہ 7لاکھ20ہزار روپیتک پینل پر موجود پرائیویٹ یا سرکاری ہسپتال سے مفت علاج کی سہولت ملے گی۔کارڈ تقسیم کرنیکیلئے راولپنڈی شہر و کینٹ کیعلاوہ تحصیلوں میں ہیلتھ کارڈ ڈسٹری بیوشن سنٹرز بنائے جائیں گے۔