DailyNews
Rawalpindi; Bari Imam shrine still with out any management authority
بری امام مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل نو نہ ہو سکی

موجودہ حکومت کو اقتدار میں آئے ہو ئے نو ماہ گزرنے کے با وجود ابھی تک بری امام مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل نو نہیں کی جاسکی جو مزار کی تعمیر سمیت انتظامات کی نگرانی کرتی ہے۔ سابق دور میں سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار اس کمیٹی کے سربراہ تھے۔یہ مزار محکمہ اوقاف اسلام آ باد کے زیر انتظام ہے۔ اس کی تعمیر نو کا پی سی ون 1199ملین روپے کا منظور ہوا تھا۔ فیز ون میں مزار تعمیر کیا گیا جس پر 350ملین روپے لاگت آئی تھی۔ فیز ٹو کیلئے محکمہ اوقاف نیفنڈز روک لئے ہیں۔ سابق چیف کمشنر ذو الفقار حیدر نے مردوں اور خواتین کیلئے 200 بیت الخلائکی تعمیر کاٹینڈر کرنیکی ہدایت کی تھی۔ان کے تبادلے کے بعد یہ فنڈز بھی روک لئے گئے۔ فیز ٹو میں مسجد، سماع ہال، وضو خانے، لنگر خانہ، انڈر گرائونڈ واٹر ٹینک، اوور ہیڈ واٹر ٹینک تعمیر ہونے ہیں۔ سیوریج اس وقت نالے میں جا ر ہاہے جس کیلئے سیپٹک ٹینک بنا نے ہیں۔ لینڈ سکیپنگ کرنی ہے۔زائرین نے چیف کمشنر عامر علی احمد اور وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے اپیل کی ہے کہ بری امام کے مزار کا تعمیرا تی کام مکمل کیا جا ئے۔