لندن; کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے کونسلر محمد سلیم چوہدری ہمپشائر کائونٹی کونسل کے پہلے پاکستانی چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ہمپشائر کونسل میں اپنے عہدے کا حلف لیا اور سبکدوش ہونے والی چیئرمین نے ان کے گلے میں چین ڈال کر چیئرمین شپ کا عہدہ ان کے سپرد کیا۔ 18لاکھ کی آبادی والی ہمپشائر کائونٹی کونسل میں 11لوکل کونسلیں ہیں اور ان میں سے ایک ریشمور بارو میں بھی کونسلر محمد سلیم چوہدری میئر رہ چکے ہیں۔ جبکہ ان کی صاحبزادی صوفیا چوہدری بھی اس باور کے میئر اور دوسری عتیقہ چوہدری میئرس رہ چکی ہیں۔ ان کائونٹی میں پاکستانیوں اور دوسری ایشیائی کمیونٹیز کی تعداد انتہائی کم ہے۔ کو نسلر محمد سلیم چوہدری نے اپنے انتخاب اور کامیابیوں کو اپنے والدین کی دعائوں کا نتیجہ قرار دیا
London; Councillor M Salim Ch elected first ever British Pakistani as Chairman Hampshire county council, In his role as Chairman, Councillor M Salim Ch is the civic head of the County. He will represent the County Council on royal visits and ceremonial occasions in Hampshire as well as carry out other civic activities and duties. The Chairman presides over County Council meetings and ensures they are conducted in line with Standing Orders and that they are a forum for debating issues.
چیئرمین پوٹھوار ڈاٹ کوم نصیر راجہ سے تعزیت کا اظہار
Condolences to M Naseer Raja
سلاؤ،یوکے۔ چیئرمین پوٹھوار ڈاٹ کوم نصیر راجہ سے تعزیت کا اظہار۔ سلاؤ کی معروف سماجی، کاروباری و سیاسی شخصیت، سابق صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلاؤ، برکشائر انگلینڈ برطانیہ و چیئرمین ویکسم کورٹ پیریش کونسل کونسلر افتخار احمد چوہدری نے چیئرمین پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیر راجہ کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے انکی والدہ محترمہ کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ جبکہ مرحومہ کے ایصال ثواب، مغفرت اور بلندیئ درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
سابق لارڈ میئر چوہدری شبیراحمد کی والدہ انتقال کرگئیں
Coventry; Mother of ex Lord mayor Coventry, M Shabbir Ahmed passed away
کوونٹری, سابق لارڈ میئر چوہدری شبیر احمد، حاجی حبیب الرحمٰن اور ڈاکٹر محمد جمیل کی والدہ گزشتہ روز کوونٹری میں انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ ایگل سٹریٹ جامع مسجد نورالسلام میں ادا کر دی گئی جس میں مقامی کونسلرز سرکاری و غیر سرکاری شخصیات سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ معروف عالم دین حضرت مولانا محمد یوسف نے پڑھائی۔