DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Ghulam Farooq of Samot retires at Pakistan Mineral Development Corporation

پاکستان معدنی ترقیاتی کارپوریشن کے جنرل منیجر غلام فاروق 38سالہ سروس پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پاکستان معدنی ترقیاتی کارپوریشن کے جنرل منیجر غلام فاروق 38سالہ سروس پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے ان کا تعلق کلر سیداں کے نواحی گاؤں سموٹ سے ہے،غلام فاروق نے 1980میں کراچی میں اسسٹنٹ ایڈمن کی حیثیت سے سروس کا آغاز کیا تھا،1985 میں اس کارپوریشن کا ھیڈ آفس کراچی سے اسلام آباد منتقل ہوا جہاں انہوں نے ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے جنرل منیجر کے عہدے سے ریٹائرمنٹ حاصل کی۔پاکستان معدنی ترقیاتی کارپوریشن کے آفیسر ایسوسی ایشن اور سٹاف کی طرف سے دو مختلف الوداعی پارٹیوں کا اہتمام کیا گیا جس میں ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔غلام فاوق نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ اڑتیس سالہ مدت ملازمت پر مکمل اطمینان اور فخر کے ساتھ اسے الودا ع کر رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر نشست پر آنے والا اپنے منصب کے تقاضوں کو پوری دیانتداری سے سر انجام دے تو یہ بلا شبہ توشہ آخرت ہے۔

Kallar Syedan; Ghulam Farooq of village Dhok Baba Faiz Buksh, Samot has retired after 38 years long and distinguished service at Pakistan Mineral Development Corporation, Where he served as general manger.

Ghulam Farooq started his career at Pakistan Mineral Development Corporation in 1980 at office in Karachi and moved to corporations office in Islamabad. A Farewell party was held for Ghulam Farooq and was praised for his loyal service to the corporation.

Pakistan Mineral Development Corporation (PMDC) is an autonomous corporation under the administrative control of Ministry of Petroleum and Natural Resources , Government of Pakistan. It was established in 1974 with an authorized capital of Rs.1,000 million to expand and help mineral development activities in the country.

It is involved in exploration and evaluation of economic mineral deposits, preparation of techno-economic feasibility reports, mining and marketing.

PMDC is operating 4 Coal Mines, 4 Salt Mines/ quarries and a silica sand quarry. PMDC shares 17% of the coal and 58% of the total salt production in the country.


ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ایڈزکی ممکنہ روک تھام کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا

Seminar held at THQ Hospital in how to prevent Aids

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ایڈزکی ممکنہ روک تھام کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہمایوں انور میر، سرجن ڈاکٹر سلیم شہزاد گوندل،ڈاکٹر میاں آصف مجتبی،ڈاکٹر توقیر مقصود سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ایم ایس ڈاکٹر ہمایوں انور نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان میں ایڈز کا مرض وبائی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے اور اگر اس طرف فوری توجہ نہ دی گئی تو آنے والے وقتوں میں اس پر قابو پانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو کر رہ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایڈز کا مقابلہ کرنے کیلئے قائم کردہ ادارے ”نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام” کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔


مال مویشیوں سے گندم کی فصل کو اجاڑنے اور گلہ کرنے پر پانچ افراد نے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا

Adeel Iftikhar of Maira beaten in village Balyala over cattle row

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مال مویشیوں سے گندم کی فصل کو اجاڑنے اور گلہ کرنے پر پانچ افراد نے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ عدیل افتخار سکنہ میرا نے پولیس کو بیان دیا کہ میں کلر سیداں کا رہائشی ہوں اور زمینداری کرتا ہوں۔میری ملکیتی زمین موضع بلیالہ گاؤں کے قریب واقع ہے جو میں نے اپنی اس زمین پر گندم کاشت کر رکھی تھی۔گزشتہ روز مسمیان وحید،ہاشم وغیرہ نے میری فصل میں اپنے مال مویشی چھوڑدہے جس سے میری تیار فصل بالکل تباہ ہو گئی۔گلہ کرنے کیلئے وحید وغیرہ کے گھر گیا تو مسمیان وحید مسلح ڈنڈا،ہاشم مسلح کلہاڑی اور تین نامعلوم افراد جن کے ہاتھوں میں پسٹل،ڈنڈے اور ایک چھرے والی بندوق تھی، مجھ پر حملہ آور ہو گئے جس سے میرے جسم کے مختلف حصوں پر ضربات آنے سے میں مضروب ہو گیا۔


پی ٹی آئی چوں چوں کا مربہ ہے جس کی حکومت ایک سال سے زیادہ نہیں چل سکے گی۔,چوہدری زین العابدین عباس

PTI administration will not last a year, Ch Zain Al Abdeen

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق سٹی نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس نے کہا ہے کہ بلاول کے افطار ڈنر سے کٹھ پتلی حکومت کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے شروع ہو گئے ہیں۔انہوں نے پیر کے روز کلر سیداں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل کے حوالے سے تمام الزامات غلط ثابت ہوئے، مسلم لیگ (ن) آج بھی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چوں چوں کا مربہ ہے جس کی حکومت ایک سال سے زیادہ نہیں چل سکے گی۔انہوں نے کہا کہ نفرت اور تکبر سے ملک نہیں چلایا جاتا،روپے کی قدر کم ہونے سے قرضہ ڈبل ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کو پانامہ سازش کے ذریعے سبو ثاژ کیا گیا ہے اب پی ٹی آئی کے ووٹرزبھی انہیں ووٹ دے کر پچھتا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے پہلے رمضان میں ہی روزہ داروں کی چیخیں نکل گئی ہیں۔آئی ایم ایف کی شرائط ماننے سے مہنگائی میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے سیاسی دن گنے جا چکے ہیں،حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی کیونکہ پی ٹی آئی نے الیکشن کے دنوں میں بلند بانگ دعوؤں کیساتھ عوام کو جو سبز خواب دیکھائے تھے ایک بھی پورا نہیں ہو سکا۔گیس بجلی کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نے غریب کا جینا مشکل کر دیا ہے۔عمران خان اپنی کارکردگی بہتر بنائیں یا قوم سے معافی مانگ کر وزارت عظمی کے منصب سے الگ ہو جائیں نہیں تو عوام کا سونامی انہیں خود منصب سے الگ ہونے پر مجبور کر دے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی 8 ماہ میں مہنگائی نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دہئے ہیں جبکہ وزراء خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں، انہیں عوام سے کوئی ہمدردی نہیں۔پی ٹی آئی کا ایجنڈا مخالفین کو سیاسی انتقال کا نشانہ بنانا ہے جس پر وہ عمل پیرا ہے اس کے علاوہ حکومت کے پاس کوئی دوسرا ایجنڈا نہیں۔


یونین کونسل سوئی چیمیاں کی تمام وارڈز میں اتفاق رائے سے زکواۃ و عشر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی

Zakat committee set up in UC Sui Cheemian after agreement between all the wards

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) یونین کونسل سوئی چیمیاں کی تمام وارڈز میں اتفاق رائے سے زکواۃ و عشر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جس کے مطابق چکڑالی بدہال میں قمر آزاد کو زکواۃ و عشر کمیٹی کا چیئرمین نامزد کر دیا گیا ہے۔ سوئی چیمیاں سے حاجی محمد سہراب،میرا شمس سے محمد سفیر،چلو چکڑال سے راجہ سلیم،اراضی چوہڑمل سے طارق محمود کو ممبر عشر زکواۃ کمیٹی مقر ر کیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا جس میں جس میں بیت المال کے عہدیداروں اور پارٹی ارکان نے شرکت کی اور نو منتخب ممبران کو نوٹیفیکیشن جاری کئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button