راجہ مظہر حسین جنجوعہ آف دکھالی کی در خواست پر رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہوٹہ چوکپنڈوڑی روڈ کی رپیرینگ کا شروع کرا دیا۔اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمداور راجہ مظہر حسین جنجوعہ آف دکھالی کا شکر یہ ادا کیا۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ تا چوک پنڈوڑی روڈ جس کی انتہائی خستہ حالت تھی سفر کر نا بھی عذاب بن گیا تھا اہل علاقہ کے مسلے کو دیکھتے ہوئے راجہ مظہر حسین جنجوعہ آف دکھالی نے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کواس مسلے سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے محکمیں کو فی الفور اس روڈ کی رپیرینگ کر نے کے احکامات جاری کیے جس پر محکمے نے گذشتہ روز قبل کہوٹہ چوکپنڈوڑی روڈ کی رپیرینگ کا شروع کردیا۔ روڈ کا کام شروع ہونے پر چنام، موہڑہ،چھنی، دکھالی، لونہ، ساعی، کوٹ، ڈیرہ مشتاق شاہ، پیکاں، کلاہنہ، نوگراں اور دیگر محلعقہ علاقوں کے معززین نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمداور راجہ مظہر حسین جنجوعہ آف دکھالی کا شکر یہ ادا کیا۔ مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
Kahuta; Repair work has started on Kahuta Chauk pindori road on request of Raja Mazhar Hussain Janjua of Dhakali. The MPA Raja sagheer Ahmed was thanked for his approval nd contributions.
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد سے سابق وائس چیئرمین یوسی لہڑی ڈاکٹر مختارکی وفد کے ہمراہ ملاقات۔
MPA Raja Sagheer Ahmed meets with Dr Mukhtar of lerri
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد سے سابق وائس چیئرمین یوسی لہڑی ڈاکٹر مختارکی وفد کے ہمراہ ملاقات۔ اپنی یوسی کے مسائل سے آگاہ کیا۔ راجہ صغیر احمد کا سابق وائس چیئرمین یوسی لہڑی ڈاکٹر مختارکو یوسی لہڑی کے مسائل حل کر نے کی یقین دھانی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزباوا فریدعوامی سیکرٹریٹ مٹور میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد سے معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق وائس چیئرمین یوسی لہڑی ڈاکٹر مختارنے ملاقات کی اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری مجیب الرحمن اور چوہدری امیر اکبر بھی موجود تھے۔ڈاکٹر مختارنے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد کو اپنے علاقے کی گلیات، واٹر بور کے حوالے سے در پیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد نے ڈاکٹر مختار کو رواں مالی سال میں فنڈزدینے کی یقین دھانی کرائی اور ان کو یہ بھی یقین دیلایا کہ جس توقع پر حلقے کی عوام نے مجھے منتخب کیا ہے اس پر پورا اتروں گا۔
پیر سید مظاہر حسین شاہ کی کوششوں سے راستے کا تنازعہ حل ہو گیا
Pir Syed Maziar Hussain Shah resolves public way dispute in Dhok Razi
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ پیر سید مظاہر حسین شاہ کی کوششوں سے راستے کا تنازعہ حل ہو گیا۔ڈھوک رازی کے مقام سے کچھ افراد نے راستہ بند کر دیا جو کو ئی بھی حل ناں کرا سکا اہل علاقہ کے اس درینہ مسلہ کو عوام علاقہ کی پسندیدہ شخصیت پیر سید مظاہر حسین شاہ المعروف جیر ی شاہ نے حل کر ا دیا۔ اہل علاقہ کی پیر سید مظاہر حسین شاہ کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین۔ تفصیل کے مطابق یونین کونسل کے علاقہ ٹٹھی سیداں اور دیگر ڈھوکوں کو جانے والے روڈ جو مین روڈ لالو نی ٹیری سے جاتی ہے وہاں سے کچھ فاصلے پر ڈھوک رازی کے مقام پر اس راستے کو اہل علاقہ کی طرف سے بند کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا تھا اہل علاقہ کے اس مسلے کو دیکھتے ہوئے علاقے کی ہر دل عزیز شخصیت پیر سید مظاہر حسین شاہ المعروف جیر ی شاہ نے گذشتہ روز اپنے دیگر ساتھیوں ٹھکیدار راجہ ساجد، سید صداقت حسین شاہ، سید نذابت شاہ، سید رجب شاہ، سید عاطف شاہ،راجہ مدثر، سید سبطین شاہ، سید ذوالقرنین شاہ کے وہاں کے معززین بنارس عرف کالا،جاوید، مزمل،حاجی پرویز اور ساجد سے میٹنگ کی اور ان سے درخواست کی کہ انہوں نے جو راستہ بند کیا ہے وہ اللہ او ر اس کے رسولﷺکی رضا ء کی خاطر صدقہ جاریہ کے طور پر کھول دیں جس پر انہوں پیر سید مظاہر حسین شاہ کے کہنے پر اس راستے کو کھول دیا۔اہلیا ن علاقہ نے پیر سید مظاہر حسین شاہ کی کوششوں کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پیر سید مظاہر حسین شاہ نے ڈھوک رازی کے معززین بنارس عرف کالا،جاوید، مزمل،حاجی پرویز اور ساجد کا شکر یہ ادا کیا۔