DailyNewsGujarKhan

Islam purra jabber; All link roads in Thathi and surrounding region are in need of major repair, Ch Zaffar Mahmood

شرقی گوجرخان کی تمام چھوٹی بڑی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں,سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری ظفر محمود آف تھاتھی

جبر(نامہ نگار)سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری ظفر محمود آف تھاتھی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شرقی گوجرخان کی تمام چھوٹی بڑی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں گوجرخان تا جبر،اسلام پورہ جبر تار ام پور،اسلام پورہ جبر تا نوٹلہ،جبر تا بھلوٹ،اسلام پورہ جبر تابیول،بیول تا چواء خالصہ روڈ سمیت دیگر روڈ ز کی حالت بہت خراب ہے ان روڈز پر سفر کرنا انتہائی مشکل ہے گاڑیاں دوبارہ ٹھیک کروانا پڑتی ہیں چوہدری ظفر محمود آصف تھاتھی نے محکمہ ہائی وے سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ان تمام روڈ کو ازسرئے نو تعمیر کیا جائے اور جلد از جلد مرمت کی جائے ان سڑکوں پر کام کرنے سے کسی بھی قسم کی لاپرواہی برداشت نہ کی جائے گی


جبر(نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن کے رہنماء شیخ عبدالقدوس نے کہا ہے کہ ماہ صیام میں برکات  خداوندی اور رمضان کی فضیلت اہمیت روزہ اور زیادہ بڑھ جاتی ہے رمضان مبارک ہمیں صبر و تقویٰ کا درس دیتا ہے ماہ صیام ہمیں ایک دوسرے کا خیال کرنے روادری اور برداشت کا سبق دیتا ہے ہمیں ان نیک اور پرنور ساعتوں سے پورا پورا مستفید ہونا چاہیے انہوں نے کہا رمضان تزکیہ نفس اور غمگسار ی کا مہینہ ہے ہمیں اپنے اخلاق و کردار کی تعمیر و تربیت اور قول و فعل کی تصیح کر سکتے ہیں یہ ماہ رمضان ہمیں دوسروں کے دکھ دردمیں کام آنے اور اپنے مخلص و نادار بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کرنے اور اللہ تعالیٰ سے اپنی بخشش اورمغفرت کروانے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے انہوں نے مزید کہا رمضانمبارک پورے سال کے لیے تربیتی مشق کی حیثیت رکھتا ہے اس ماہ مقدس کا تقاضہ ہے کہ غریب اور سفید پوش طبقات کی جانب توجہ دی جائے۔


جبر(نامہ نگار)اسلام پورہ جبر تا بیول روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار منتخب نمائندے ووٹیں لیکر خاموش تماشائی بن گئے اسلام پورہ جبر موہڑہ بھٹیاں تا بیول سڑک جس کو پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ناقص میٹریل اور چیک اینڈ بیلنس نہ رکھنے کی وجہ سے آج روڈ جس پر پیدل چلنا بھی محال ہو گیا ہے روزانہ اس روڈ پر کہیں لوگ سفر کرتے ہیں جبر اور بیول کے ساتھ واحد سڑک ہے جس سڑک پر جگہ جگہ گھڑے اور پانی کے تالاب بن گئے ہیں ستمی ظریفی یہ ہے کہ ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر کا تعلق بھی یونین کونسل بیول سے ہے وہ بھی اس روڈ پر روزانہ سفر کرتے ہیں عوامی حلقوں نے ؎محکمہ ہائی وے گزشتہ دور پی پی کے دور حکومت میں بننے والی روڈ آڈٹ کرنے اور اس کے ساتھ ساتھ اس روڈ کو نئے سرئے سے تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے


جبر(نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر قمر ذمان کائرہ کے بیٹے اسامہ کائرہ کی وفات پر یونین کونسل قاضیاں کے سیاسی و سماجی شخصیات قاضی ساجد اور سابق وائس چیئرمین راجہ جلیل احمد یوسی بھڈانہ سے سابق کونسلر چوہدری محمد خالد،سابق ناظم حاجی افتخار،ڈاکٹر نوید،راجہ ماسٹر اشتیاق،ڈاکٹر مصطفیٰ اور ملک بشیر نئی آبادی نے مرحوم کے لیے اظہار تعزیت دعائے مغفرت اورلواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔


جبر(نامہ نگار)پی وائی او یوسی قاضیاں کے صدر وحید مراد نے سابق وفاقی وزیر قمر ذمان کائرہ کے بیٹے اسامہ کائرہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرو جمیل کی دعا کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button