مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ راجہ محمد فیصل آف ہنیسر راجگان کی رہائش گاہ پر افطار ڈنر میں راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات، سول جج راجہ احتشام مقرب سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت۔یونین کونسل دوبیرن خوردکے رہائشی معروف سماجی شخصیت راجہ محمد فیصل آف ہنیسر راجگان نے اپنی رہائش گاہ ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں میں راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات،راجہ محمد فیصل کے چھوٹے بھائی سول جج راجہ احتشام مقرب، پٹواری راجہ محمد خالد،راجہ ثقلین آف ممیام،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیات راجہ عمران مینوں،انجینئرراجہ بلال، سابق کونسلر راجہ عباس پپو،سردار شاہد آف پلوٹ سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔اس موقع پرافطار ی سے قبل راجہ محمد فیصل آف ہنیسر راجگان کے والد مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور ان کی والد محترمہ کی جلد صحت یابی اور راجہ محمد فیصل آف ہنیسر راجگان کے تمام خاندان کی خیر و بر کت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ عدیل افضل کا اپنی رہائش گاہ پر افطار ڈنر سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان سمیت سیاسی، سماجی شخصیات کی شر کت۔کہوٹہ گر یڈ اسٹیشن کے رہائشی عدیل افضل نے اپنی رہائش گاہ ایک افطار ڈنر کا اہتما م کیا جس میں حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان، ایڈوکیٹ آف سپریم کورٹ آف پاکستان راجہ ایم ستار اللہ، صدر الفتح گروپ سابق ممبر ایم سی کہوٹہ آصف ربانی قریشی، سابق ممبر ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی، سابق ممبر ایم سی کہوٹہ عبد الحمید قریشی، سابق نائب ناظم گلفام خان ایڈوکیٹ،راجہ ذوالفقار علی ستی، راجہ خاور جنجوعہ آف ہنیسر، سابق کونسلر راجہ افتخار احمد آف جھنڈی،ایم ذرین اعوان،اعجاز احمد قریشی ایڈوکیٹ، مظہر قریشی،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی اس موقع پر سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان اور دیگر معزز مہمانوں نے اپنے میز بان عدیل افضل کاشکر یہ ادا کیا۔
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ مر زا شفاقت کی والدہ محترمہ کی وفات پرراجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات اور دیگر کا اظہار تعزیت۔یوسی نارہ کے گاؤں کتھیل ہون کے رہائشی مر زا شفاقت کی والدہ محترمہ کی وفات پر راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات، راجہ ذوالفقار علی ستی اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے ان کی رہائش گاہ جا کران سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ امام بار گاہ قصر آل عمران چھنی بازار کہوٹہ کے متولی ساہیں غلام قمر جعفری نے 21رمضان المبارک مجلس ہذا بسلسہ شہادت امام علی ؑکے پروگرام کے حوالے سے بتایا کہ 21رمضان دن2بجے امام بار گاہ قصر آل عمران چھنی بازار کہوٹہ میں مجلس ہذا سے علامہ ڈاکٹر شبیہ الحسن رضوی، ذاکر آصف رضا گوندل، ذاکر ذریت عمران شیرازی، علامہ جواد نجفی خطاب فر ماہیں گے بعد ہذا مجلس تابوت امام علی ؑامام بارگاہ سے برآمد ہو گا جو کہ گورنمنٹ گر لز ایلمنٹری سکول سے ہوتا ہوا امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہو گا۔