DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Teacher badly beaten at government boys high school, Kanyat Khalil by parents of student at the school

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنیٹ خلیل طلبا کو لڑائی جھگڑے سے منع کرنے پرعزیز اقارب نے سکول میں گھس کر ٹیچرز پر وحشیانہ تشدد کر کے لہولہان کر دیا

جاتلی(نامہ نگار) جاتلی طلبا کو لڑائی جھگڑے سے منع کرنے پرعزیز اقارب نے سکول میں گھس کر ٹیچرز پر وحشیانہ تشدد کر کے لہولہان کر دیا مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنیٹ خلیل کے ہیڈ ماسٹر نے تھانہ جاتلی پولیس کو مقدے کے اندارج کے لیے درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا کہ میں تقریبا ساڑھے دس بجے کے قریب سکول میں موجود تھا کہ اتنے میں یاسر،ناصر،حافظ عمیر سکول کے گیٹ پر آئے اور چوکیدار کو کہا کہ ماسٹر عبید اللہ کو ملنا ہے چوکیدار انہیں اسٹاف روم میں لے گیا وہاں پر پہلے سے موجود ماسٹر عبید اللہ اسامہ ساکن بوکڑہ ظہیر محمود ساکن عثمان زادہ آدڑہ،عاطف رفیق ساکن کھینگر،مدثر محبوب سکنہ کنیٹ خلیل موجود تھے ناصر مسلح آہنی مکہ،یاسر مسلح پسٹلاور حافظ عمیر نے ہاتھوں پر داستانے چڑھائے ہوئے تھے انہوں نے اسٹاف روم میں داخل ہوتے ہی ماسٹر عبید اللہ کو لاتوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے عبید اللہ کے مختلف حصوں سے خون جاری ہو گیاوراسے شدید چوٹیں آئیں دیگر اُساتذہ نے عبیداللہ کو ان سے چھڑایا ملزمان ماسٹر عبید اللہ کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گے وجہ عناد ایک روز قبل طلبا نے آپس میں لڑائی کی جس پر ماسٹر نے انہیں منع کیا تھانہ جاتلی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے

 

Gujar Khan; Teacher Master Ubaid Ullah was badly beaten at government boys high school, Kanyat Khalil by parents of student at the school, according to Jatli police, Master Abdullah had told the students to stop fighting at the school. The parents then turned up at the school and beat Master Ubaid Ullah so badly that he was bleeding. Jatli police


پیپلز پارٹی جاتلی کے رہنما راجہ مسعود سرور کے بھائی راجہ عدیل کو سپرد خاک کر دیا گیا

Raja Adeel brother of Raja Masood Sarwar (PPP, Jatli) passed away

جاتلی(نامہ نگار) پیپلز پارٹی جاتلی کے رہنما راجہ مسعود سرور کے بھائی راجہ عدیل کو سپرد خاک کر دیا گیا ایم پی اے چوہدری ساجد،راجہ جاوید اشرف کے علاوہ کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جاتلی کی سماجی شخصیت راجہ محمد سرور کے بیٹے راجہ عدیل سرور کا انتقال ہو گیا ان کی نمازہ جنازہ آبائی گاؤں جاتلی میں ادا کی گی نمازہ جنازہ میں ایم پی اے حلقہ پی پی 9چوہدری ساجد محمود،پیپلز پارٹی گوجرخان کے سرپرست اعلی راجہ جاوید اشرف،اجہ خرم پرویز، جنرل ارشد، بریگیڈیر عامر، بریگیڈئیر (ر) نجف،جنرل (ر) وقار احمد خان،سیشن جج چوہدری انوار احمد خان،ڈپٹی ڈائریکٹر ایوان صدر فارق اعظم،راجہ نعیم،نواز،راجہ عرفان عزیز،مسلم لیگ ن گوجرخان کے صدر راجہ محمد حمید، راجہ شبیر،چوہدری سرفراز خان،حاجی راشد،سید مسکین شاہ،راجہ عاصم، جماعت اسلامی کے رہنما راجہ جواد،چوہدری عابد،طاہر محمود مغل،مرزا سعید،ہیسکو آئل کمپنی اسلام آبادف جی ایم راجہ افتخار یعقوب،اشعر شاہ،علاؤ الدین قریشی کے علاوہ علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

Show More

Related Articles

Back to top button