DailyNews

Slough, UK; Hafiz Adnan Zaheer addressees Friday prayers and asks public to have poor and needy in their hearts and help them

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کی جانے والی نیکیوں کا دگنا ثواب ملتا ہے. عدنان ظہیر

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ مبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خطیب جامع مسجد سلاو ڈاہمنڈ روڈ حافظ محمد عدنان ظہیر چشتی نے کہا کے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کی جانے والی نیکیوں کا دگنا ثواب ملتا ہے اور اس مہینے میں گناہ کرنے والے کو دگنا گناہ ملتا ہے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کو اپنا آخری رمضان سمجھ کر اس مہینے میں نیک کام کرو روزے رکھو اللہ تعالی سے معافی طلب کرو ہو سکتا ہے اگلا رمضان ہم کو نصیب نہ ہو اگر آپ نظر دراو تو کتنے لوگ ہیں جو اس ماہ مبارک میں ہم میں موجود نہیں.  حافظ محمد عدنان ظہیر چشتی نے کہا کہ اس مقدس مہینے میں غریبوں مسکینوں اور یتیموں کی دل کھول کر خدمت بھی کرنی چاہیے تاکہ وہ بھی رمضان المبارک میں سحری اور افطاری اپنے بچوں کو کرا سکیں.  اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والے کبھی غریب نہیں ہوتے. نماز جمعہ کے موقع پر مسجد نمازیوں سے بھری ہوئی تھی.


وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی پیچان۔ عبدالحمید مغل

PM Imran Khan is image of Pakistan, Abdul Hamid Mughal

سلاؤ۔ یوکے.. وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی پیچان۔ عبدالحمید مغل برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ہر دلعزیز اور زندہ دل شخصیت جناب عبدالحمید مغل آف جہلم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی پیچان وزیر اعظم عمران خان ہیں۔ دنیا عمران خان کو ایک کرکٹر کے طور پر اور ورلڈ کپ کے ہیرو کے طور پر ہی نہیں جانتی بلکہ خطہئ جنوبی ایشیاء میں امن کے داعی کے طور پر دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس وقت پاکستانی قوم کو معاشی مسائل اور مہنگائی کا سامنا ہے۔ یہ نواز اور زرداری کی وجہ سے ہے۔ جنہوں نے  غیر ملکی قرضہ لیا، ملک کو لُوٹا اور پیسہ بیرون ملک منتقل کیا۔ آج پاکستان کے غریب عوام غربت کی چکی میں پِس رہے ہیں۔ اسکی ذمہ داری یہی باری لگانے والی پارٹیاں ہیں۔ عبدالحمید مغل نے کہا کہ پاکستانی عوام صبر، حوصلے اور استقامت سے کام لیں۔ عمران خان جلد ہی ملک کا معاشی اور معاشرتی نظام ٹھیک کر دے گا۔ اور جلد ہی اچھے دن آنے والے ہیں۔ ہم سب کو اپنے ملک پاکستان پر ناز ہے۔ جو ہماری امیدوں کا مرکز ہے۔

 

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button