جبر(نامہ نگار)راجہ وسیم اخترکیانی کو جمہوری وطن پارٹی برطانیہ کا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا،راجہ وسیم اختر کیانی کا تعلق شرقی گوجرخان یونین کونسل قاضیاں سے ہے اور ابتدائی تعلیم قاضیاں سکول سے حاصل کی اور 1990سے ہی اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا تھا سیاسی خدمات کو دیکھتے ہوئے نواب زادہ شاہ زین بگٹی مرکزی صدر جمہوری وطن پارٹی پاکستان نے راجہ وسیم اختر کیانی کو چیف آرگنائز ر مقرر کرنے کے بعد باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کر دیا اس موقع پر راجہ وسیم اختر کیانی نے کہا ہے کہ جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب زادہ ین بگٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے انتہائی اہم ذمہ داری سونپی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کا ر لاتے ہوئے اپنی پارٹی اور ملک و قوم کے لیے اپنی اہم خدمات سرانجام دوں گا اور پارٹی قوانین کی پاسداری اولین ترجیح ہو گی جبکہ قاضیاں سے وحید مراد اور مرزا عبدالخالق نے راجہ وسیم اختر کیانی کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
جبر(نامہ نگار)سٹی ٹریفک آفیسر محمد بن اشرف کے احکامات پر ڈی ایس پی جنید محسن کی زیرنگرانی میں انچارج ٹریفک گوجرخان انسپکٹر چوہدری قاسم،قاضی سعید،ڈیوٹی آفسیر،چوہدری امجد ٹریفک وارڈن خواجہ فیصل محمود کی رمضان مبارک میں اسلام پورہ جبر اور بیول میں بہترین کارکردگی سے ٹریفک کے بہترین انتظامات جاری ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل رکشے گاڑیاں تھانے بند کر دئیے گئے ہیں بہترین ٹریفک انتظامات پر حادثات میں کمی ہوئی ہے اور تحصیل بھر میں تمام افسران اپنی بہترین ڈیوٹی سرانجام ے رہے ہیں۔
جبر(نامہ نگار)مرکزی جامع مسجد اسلامپورہ جبر میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اجتماعی سنتوں بھرا اعتکاف کا اہتمام ہو رہا ہے خواہش مند حضرات بیس رمضان مبارک نماز عصر کے وقت مرکزی جامع مسجد میں تشریف لائیں اور اپنا نام لکھائیں اجتماعی اعتکاف میں نماز کا طریقہ،وضو کا طریقہ سمیت تمام بنیادی علوم سکھائیں جائیں گئے اور اس کے ساتھ سحری اور افطاری کا بھی خصوصی بندوبست ہوگا۔