چک بیلی خان , دو ماہ سے لاپتہ65 سالہ شخص کی لاش ڈھوک گجری کے جنگل سے برآمد ہو گئی ہے65سالہ شیر دل ولد فضل دین سکنہ روپڑ کلاں موضع ڈھوک گجری میں رہائش پذیر تھا13مارچ کو لاپتہ ہوا20اپریل کو پولیس چوکی چک بیلی خان پر گمشدگی کی رپورٹ درج ہوئی مقتول کی بیٹی کے ڈھوک گجری جانے پر پتا چلا کہ اس کے باپ کی لاش ملحقہ جنگل میں دبی ہوئی ہے بیٹی نے پولیس کو اطلاع دی جس پر ایس ایچ او چونترہ ملک نعیم اختر نے پولیس چوکی چک بیلی خان کے انچارج چوہدری نثار احمد کے ہمراہ جا کر لاش قبضے میں لی اور اسے پوسٹ مارٹم کے لئے راولپنڈی ہستال بھیج دیا لاش کے کا سر اور دایاں بازو غائب تھا
Gujar Khan; Decomposed body of missing Sher Dil, 65 was found in Dhok Gujri, Chak Bale Khan, Police were alerted as the body was found in nearby jungle with missing head and right hand.