DailyNews

Chakswari, AJK; Bridge on Faiz pur shareef road in Barnala Bhattian in need of major repairs

فیض پور شریف روڈ چکسواری برنالہ بھٹیاں کے مقام پر واقع پلی ٹوٹ پھوٹ کاشکار

چک سواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) فیض پور شریف روڈ چکسواری برنالہ بھٹیاں کے مقام پر واقع پلی ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے یہ پلی ایک بڑے نالے پرتعمیر ہے اوربرساتی پانی کی ایک بڑی قدرتی گزرگاہ پرہے اوراس پرایک بڑ ی ٹریفک گزرتی ہے مصروف ترین رابط سڑک ہے  سارا دن ٹریفک رواں دواں رہتی ہے پلی کسی بھی وقت گر سکتی ہے اور کوئی حادثہ رونما ہو سکتا ہے محکمہ شاہرات اور متعلقہ حکام کی خصوصی توجہ درکار ہے اوراس کی فوری مرمت کے لئے موثرکارروائی کریں تاکہ پلی مزیدشکست وریخت سے بچ جائے اور سڑک قابل سفر رہے محکمہ شاہرات کے اہلکار جہاں کہیں سڑکوں کی مرمت درکارہوا سکی رپورٹ بروقت حکام بالا کوپیش کیاکریں تاکہ سڑکیں زیادہ ٹوٹ پھوٹ کاشکارنہ ہوں اس پلی کی مرمت کاکام برسات سے پہلے ہونا بہت ہی ضروری ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button