DailyNewsHeadline

Manchester; Abid Chohan of village Kala Gujran elected Lord Mayor of Manchester

پاکستان نژاد کو نسلر عابد چوہان مانچسٹرکونسل کے لارڈ میئر منتخب، عہدے کا حلف اٹھالیا

پاکستان نژاد برطانوی شہری کونسلر عابد چوہان مانچسٹر سٹی کونسل کے لارڈ میئر منتخب ہو گئے اور انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔یاد رہے عابد چوہان پاکستان کے شہر جہلم کالا گجراں سے تعلق رکھتے ہیں، جہلم سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد لاہور میں وکالت شروع کی اور اسکے بعد مستقل طور پر برطانیہ رہائش پذیر ہو گئے۔ اس قابل فخر موقع پر ان کا کہنا تھا وہ پندرہ برس سے کونسلر کی حیثیت سے کمیونٹی کی خدمت کر رہے ہیں اتنی اہم ذمہ داری ملنے پر دلی خوشی اور مانچسٹر سٹی کے تمام رہائشیوں کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے اور اس کا صلہ والدین کو جاتا ہے جنکی دعائیں شامل حال ہوئیں تب یہ مقام نصیب ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ میں ایک عام آدمی کو زندگی کے تمام شعبہ جات میں آگے بڑھنے کے برابر مواقع میسر ہیں اور جو لوگ محنت کرتے ہیں انکو اسکا صلہ ضرور ملتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مانچسٹر سٹی میں پاکستان اور برطانیہ کی ثقافت کو فروغ دینے اور آپس میں ملا کر باہمی ہمآہنگی اتحاد و اتفاق اور بھائی چارے کو مضبوط کرنے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے

Manchester; Abid Chohan has been elected new lord Mayor of Manchester, Following many years working as a human rights lawyer, alongside his commitments as local councillor for Longsight for the last 15 years, the Mayor Making marks another achievement for Cllr Abid Chohan.

Born in village Kala Gujran in Jhelum , Abid studied law as a means for helping others, attaining a Bachelor of Law qualification before moving to the UK and began his career as a paralegal within two weeks of his arrival.

Abid has worked as a solicitor since 2007 sitting as director in his own law firm since 2015, specialising in immigration and civil litigation law.

Abid has often spoken out against human rights violations around the globe and has provided pro bono legal services to those who cannot afford professional fees.

He is also the founder and Chair of the British Pakistani Cultural Association which aims to promote Pakistani heritage and culture in the UK. He supports a number of charities and as an active trade unionist has previously chaired the Manchester and Oldham East brand of Unite.


سلاؤ۔انگلینڈ، یوکے افتخار احمد چوہدری کونسل کے چیئرمین منتخب

Iftikhar Ahmed Ch appointed Chairman Parish council in Slough

سلاؤ۔انگلینڈ، یوکے افتخار احمد چوہدری کونسل کے چیئرمین منتخب۔ کمیونٹی کی مبارکباد۔ سلاؤ بارو کونسل، انگلینڈ (یوکے) کے ایریا ویکسم کورٹ پیریش کونسل کے انتخابات میں انڈیپینڈنٹ کا گیارہ رکنی پینل جیت گیا تھا۔ چودہ مئی کی شام کو کونسل کے منعقدہ پہلے باضابطہ اجلاس میں تمام نومنتخب کونسلروں نے شرکت کی۔تقریب حلف برداری میں سابق میئر آف سلاؤ ڈیوڈ میکائزک اور سابق کونسلر و کیبنٹ ممبر ٹونی ہینز سمیت دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر کشمیری نژاد برطانوی کونسلر افتخار احمد چوہدری کو ویکسم کورٹ پیریش کونسل کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ پیریش کونسلر افتخار احمد کو پیریش کونسل کا چیئرمین منتخب ہونے پر کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سمیت دیگر و مقامی کمیونٹی نے مبارکباد پیش کی ہے۔ ولورہمپٹن، ویسٹ مڈلینڈز، انگلینڈ یوکے سے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے روح رواں اور ہر دلعزیز سماجی و سیاسی شخصیت جناب راجہ محمد خیرایت خان آف چکسواری، ضلع میرپور آزاد کشمیر حال مقیم برطانیہ نے افتخار احمد چوہدری کو ویکسم کورٹ پیریش کونسل (سلاؤ، برکشائر) کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
افتخار چوہدری کی کامیابی پر کونسلر مارک، ڈیوڈ میکائزک اور ٹونی ہینز کی مبارکباد۔ انڈیپینڈنٹ کے سربراہ و نومنتخب پیریش کونسلر جناب چوہدری افتخار احمد گُجر کو ویکسم کورٹ پیریش کونسل کا چیئرمین بننے پر کونسلر مارک کرسٹوفر ہیملٹن، سابق مئیر آف سلاؤ ڈیوڈ میکائزک اور سابق کونسلر و کیبنٹ ممبر ٹونی ہینز و دیگر نے مبارکباد پیش کی۔ جس پر نومنتخب چیئرمین پیریش کونسلر جناب افتخار احمد نے ان کا شکریہ ادا کیا اور اپنی کامیابی کو عوام کی کامیابی قرار دیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button