مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ قیصر ستی کے بڑھے بھائی سابق کونسلر اظہر ستی وفات پا گے ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں نڑھ اوڑیک میں ادا کیا گیا مر حوم کی نمازے جنازہ کی امامت ممتاز عالم دین امیر اہلیسنت وجماعت تحصیل کہوٹہ پیر سید زبیر احمد شاہ نے کرائی جبکہ نمازے جنازہ میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد،پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان، سابق کونسلرشوکت ستی آف سون،پی ٹی آئی کے صدر راجہ خورشید ستی، سابق وائس چیئرمین شبیر ستی، ساہیں شیراز، صوبیدار نصیر ستی، پٹواری راجہ ہارون اکبر، مولانا زکیر،طاہر ارشاد ستی،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
پٹواری راجہ عبرت اقبال کی طرف سے افطار ڈنر کا اہتمام
Revenue officer Raja Ibrat Iqbal holds iftari reception
ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ پٹواری راجہ عبرت اقبال کی طرف سے افطار ڈنر کا اہتمام۔سیاسی، سماجی، مذہبی،کاروباری شخصیات، وکلاء،صحافیوں،محکمہ مال کے پٹواری سمیت دیگر معززین علاقہ کی شرکت۔ افطار ڈنر میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے خصوصی شرکت کی۔تفصیل کے مطابق محکمہ مال کہوٹہ کے پٹواری راجہ عبرت اقبال نے گذشتہ روز کنگ شادی ہال میں افطار ڈنر دیا جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد، سپرریم کور ٹ آف پاکستان کے سنیئر وکیل راجہ ایم ستار اللہ، پٹواری راجہ محمد فیصل، گر دآور ملک اللہ یار،سابق چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور، سابق چیئر مین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی، سابق وائس چیئر مین ایم سی کہوٹہ ملک غلام مر تضیٰ،سابق ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی عبد القیوم، قاضی اخلاق احمد کھٹڑ، پٹواری محمد عامر، پٹواری راجہ احتشام الحق، پٹواری ملک بنی یامین، سابق پٹواری لالہ صابر، پٹواری ملک اللہ یار،لیگی کارکن راشد مبارک عباسی،سابق کونسلر راجہ گلزار احمد، گر دآور چوہدری افتخار، ملک شاہد محمود اعوان،سابق کونسلر راجہ عبا س پپو، راجہ عمران اللہ مٹور، سردار آمین ثاقب،رانا غلام مر تضیٰ،راجہ عبد الجبار، ملک طاہر مبین،سابق وائس چیئرمین یوسی کنوہاراجہ عرفان ایڈوکیٹ،سابق کونسلر راجہ گلزار احمد،راجہ ذوالفقار علی ستی، ملک عامر مجید،چوہدری بشیر الدین، راجہ ثقلین آف ممیام،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگر یال، انجینئرراجہ بلال بنگیال،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ناصر کیانی آف سموٹ،نوجوان سیاسی سماجی شخصیات چوہدری اسد آف سموٹ، راجہ فرقان جنجوعہ المعروف کاشی،ڈاکٹر وسیم نواز کیانی،راجہ میران آف چک مرزا، راجہ نذکت پپو،سردار شاہد آف پلوٹ،راجہ پر ویز، عامر ستی،ثاقب حسین، ماسٹر راجہ اخلاق،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔تمام شرکا نے افطاری سے پٹواری راجہ عبرت اقبال کی صحت یابی، ان کے والد محروم کی بخشش اور ان کے خاندان کی خیرو برکت کے لیے خصوصی دعا کی گی۔
کہوٹہ بار ایسوسی ایشن کے ممتاز قانون دان ولیگی رہنماء راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ عمرئے کی اداہگی کے لیے سعودی عرب روانہ
Raja Saeed advocate departs for Umrah
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ کہوٹہ بار ایسوسی ایشن کے ممتاز قانون دان ولیگی رہنماء راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ عمرئے کی اداہگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گے۔ راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ کو گذشتہ روز ان کے صاحبزادوں، عزیز و اقارب اور دوستوں نے فتح جنگ اہر پورٹ پر سعودی عرب روانگی کے لیے نیک دعاؤں کے ساتھ الوادع کیا۔راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ عمرئے کی اداہگی کے سلسلے میں مکہ محرمہ اورمدینہ پاک میں تقریبا 21دن رہیں گے اور اس کے بعد اپنے وطن کے لیے روانہ ہو نگے۔
محکمہ پی ٹی سی ایل کہوٹہ کی جانب سے صارفین کو جاری نیٹ سروس سر درد بن گئی
Lack of internet service provided by PTCL in Kahuta
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ محکمہ پی ٹی سی ایل کہوٹہ کی جانب سے صارفین کو جاری نیٹ سروس سر درد بن گئی۔چار دن کے نیٹ کی سروس معطل ایس ڈی او محکمہ پی ٹی سی ایل کہوٹہ اور تمام ملازمین اپنے دفتر سے غائب فون آف۔صارفین پی ٹی سی ایل کا کوئی بھی پر سان حال نہیں متعلقہ محکمے کے اعلیٰ احکام سے از معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل تفصیل کے مطابق گذشتہ چار دنوں سے کہوٹہ کے علاقہ گریڈ اسٹیشن، بلوہا، دوھپری کے علاقوں میں محکمہ پی ٹی سی ایل کہوٹہ کی جانب سے صارفین کو جاری نیٹ سروس بند ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے ایس ڈی او کہوٹہ کے فون نمبر 03478844375پر بیشتر مر تبہ کالیں کر نے کے باوجود صاحب بہادر فون نہیں سنتے اہلیان علاقہ متعلقہ محکمے کے اعلیٰ احکام سے محکمہ پی ٹی سی ایل کہوٹہ کے ایس ڈی او اور اہلکاروں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل ہے اور یہ بھی مطالبہ کیا ہے جا تو ہمیں معیاری سروس دی جائے نہیں تو ہمارا کنیکشن ختم کیا جائے۔