کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)گلگت میں تودے تلے دب کر شہید ہونے والے نائب صوبیدار مسعود عالم کو بدھ کے روز پورے قومی اعزاز کے ساتھ کلر سیداں کے گاؤں بمہ گنگال میں سپردخاک کر دیا گیا۔نائب صوبیدار مسعود عالم گلگت کے علاقہ میں روڈ کی تعمیر کی نگرانی پر مامور تھے کہ اسی دوران پہاڑی تودہ ان پر آن گرا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے انہیں کلر سیداں کے قریب پورے فوجی اعزاز سے سپردخا ک کر دیاگیا۔اس موقع پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی اور ان کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔
Kallar Syedan; Naib Subaidar Masood Alam Shaheed who was serving in Gilgit died after a rock fell on him while he was supervising a road construction. A Full military honour namaz e janaza was held at his native village Bima Gangal.
لاتوں مکوں سے مارا پیٹا اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔, مقدس نواز سکنہ کہوٹہ
Muaqadas Nawaz of Kahuta beaten at his farm in Dhok Brandi
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) مقدس نواز سکنہ کہوٹہ نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ میں نے اپنی زمین واقع سلطان خیل ڈھوک برانڈی کلر سیداں میں مال مویشی کا فارم قائم کر رکھا ہے اور زمین بھی کاشت کرتا ہوں۔گزشتہ شب گیارہ بجے کے قریب میں اور میرا بھائی تصدق اور میرا کزن شفیق سکنہ میرا، تھریشن مشین کیساتھ گندم کی گہائی میں مصروف تھے کہ اسی اثناء میں نجیب اپنی موٹر سائیکل پر آ یا اور دھمکی دے کر چلا گیا کہ آپ کا بندوبست کرتا ہوں۔تقریبا آدھے گھنٹے بعد 10/15 نامعلوم افراد کے ہمراہ نجیب اور حبیب ڈنڈوں اور اسلحہ سے مسلح ہو کر آ گئے اور آواز دی کہ سامنے آؤجس پر میں جنگل کی جانب بھاگ کھڑا ہوا۔نجیب کے پاس اسلحہ کارپین اور حبیب کے پاس رپیٹر تھی۔نجیب نے اس موقع پر شفیق کے کتے پر فائر کیا جس سے وہ زخمی گیا۔حبیب نے شفیق کو پکڑ لیا اور نجیب نے کارپین کا بٹ شفیق کے سر پر ماراجس سے زخمی ہو کر وہ گر گیا۔دونوں نے شفیق کو لاتوں مکوں سے مارا پیٹا اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔میرے تین عددبکرے اور ایک عدد بکری جن کی مالیت تقریبا ایک لاکھ روپے بنتی ہے اور جو میرے شیڈ پر موجود تھیں کو ان لوگوں نے غائب کر دیا۔
پولیس نے کھلا پٹرول فروخت کرنے پر مقدمہ درج
Ch Hassan Akhtar of Saroha Chaudhrian charged for selling petrol
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پولیس نے کھلا پٹرول فروخت کرنے پر مقدمہ درج کر لیا۔پولیس اطلاع ملی تھی کہ دوبیرن روڈ پر واقعہ سروہا چوک میں ایک جنرل سٹور پر بر لب سڑک کھلا پٹرول گیلنوں اور بوتلوں میں رکھ کر فروخت کیا جا رہا ہے جس سے کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے جس پر پولیس نفری کے ہمراہ مطلوبہ جنرل سٹور پر پہنچ گئی اور دیکھا کہ جنرل سٹور کا مالک جس کا بعد میں نام و پتہ چوہدری حسن اختر سکنہ سروہا چوہدریاں معلوم ہوا، دو گیلن پٹرول برلب سڑک رکھ کر فروخت کر رہا تھا جنہیں فوری طور پر قبضہ میں لے لیا گیا اور دونوں گیلنگوں سے پٹرول ناپنے پر 30لیٹر پٹرول برآمد ہوا جس کے بارے میں ملزم کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کر سکا۔
کلر سیداں پولیس نے نشاندہی پر موٹر سائیکل چور کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے مسروقہ سرکاری موٹر سائیکل برآمد کر لیا
Sadam Hussain of Tal Muhajran charged for stealing motorbike
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں پولیس نے نشاندہی پر موٹر سائیکل چور کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے مسروقہ سرکاری موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔محمد لطیف ڈار سکنہ مغل محلہ کلر سیداں نے پولیس کو بتایا کہ میں محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلمپنٹ کلر سیداں میں بطور ویٹرنری اسسٹنٹ اپنے فرائض سر انجام دیتا ہوں۔گزشتہ روز دن گیارہ بجے میں اپنے سرکاری موٹر سائیکل پر گوشت کی چیکنگ کیلئے کلر سیداں بازار گیا اور اپنا موٹر سائیکل باہر کھڑا کر کے خود گوشت کی چیکنگ میں مصروف ہو گیا۔20 منٹ بعد واپس آیا تو میرا سرکاری موٹر سائیکل اپنی جگہ پر موجود نہ تھا جسے اب تک اپنے طور پر تلاش کرتا رہا۔اب مجھے معلوم ہوا میرے موٹر سائیکل کو صدام حسین سکنہ تل مہاجراں نے چوری کر لیا ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش متعدد موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔
موہڑہ پکھڑال میں ,حاجی محبوب ربانی 75 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Haji Mahboob Rabbani passed away in village Morra Pakhral
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و کاروباری شخصیت راجہ محمد افتخار آف پکھڑال کے بہنوئی حاجی محبوب ربانی 75 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔مرحوم کو آبائی قبرستان موہڑہ پکھڑال میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں سابق ڈی پی او گجرات راجہ منور،راجہ شہزاد یونس،راجہ محمد یونس،راجہ جاوید اشرف،چوہدری محبوب چوہان، چوہدری اخلاق حسین، راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،عابد زاہدی،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،چوہدری توقیر اسلم، چوہدری ساجدسمیت سیاسی سماجی اور کاروباری حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
معروف صحا فی عبدالعزیزپاشا کے کزن حاجی جاوید انتقال کر گئے
Haji Javed cousin of journalist Abdul Aziz Pasha passed away
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) مدیکالہ مندرہ کے ملک فاروق، ملک خالدکے بہنوئی اور معروف صحا فی عبدالعزیزپاشا کے کزن حاجی جاوید انتقال کر گئے مرحوم کی نمازجنازہ آج بروز جمعرات بوقت دن 11بجے مدیکالہ مندرہ میں ادا کی جائے گی۔