DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Protest held at Tehsil head quarter hospital service after ambulance service being stopped

تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں ایمبولینس سروس بند ہونے پر ایمرجنسی مریضوں کے لواحقین کا شدید احتجاج

تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں ایمبولینس سروس بند ہونے پر ایمرجنسی مریضوں کے لواحقین کا شدید احتجاج۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا تین ماہ قبل مذکورہ ہسپتال کا دورہ مخصوص مقاصد کے لیئے تھا۔ ہسپتال سیاست کی بھینٹ چڑھ گیا۔ تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی (6) میجر (ر) لطاسب ستی کی بیٹی اور ڈاکٹر ابرار ستی سمیت تین ڈاکٹروں کو چند روز قبل کہوٹہ ہسپتال سے کوٹلی ستیاں ٹرانسفر کر دیا گیا۔ جبکہ ہسپتال کی سرکاری ایمبولینس کلرسیداں گئی یا کوٹلی ستیاں والے لے گئے؟تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ مریضوں میں موت بانٹنے لگا۔ فرض شناس، محنتی اور ایماندار خاتون آفیسر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کہوٹہ ڈاکٹر فرحت ابراہیم کو بھی کہوٹہ سے سیاسی دباؤ کے تحت تبدیل کرنا بھی تبدیلی کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی چند ہفتے قبل تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ کا دورہ کیا۔ مگر ابھی زبانی جمع کرچ کے علاوہ ہسپتال میں ایمبولینس سروس تک کی سہولت (9) ماہ سے مریضوں سے چھین لی گئی ہے۔کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام, عمران ضمیر

Kahuta; A Protest was held by patients and their loved ones at Tehsil head quarter hospital service after ambulance service being stopped. The Punjab chief Minister Usman Pirzada special visited the hospital three months ago for this special reason. According to sources the ambulance service has been stopped due to political rivalries at the thq hospital.


تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نڑھ میں شادی شدہ عورت کی پر اسرار ہلاکت

Wife of Wajid Hussain allegedly commits suicide in Dhoka katara, UIC Burr

 تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نڑھ میں شادی شدہ عورت کی پر اسرار ہلاکت۔ دو بچوں کی ماں نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی۔ گھر یلو حالات سے دلبرداشتہ کہوٹہ کی یونین کونسل بڑھ کی ڈھوک کٹاڑا کے رہائشی واجد حسین کی بیوی نے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر ڈالا۔ بتایا گیا کہ متوفیہ نے زہریلی گولیاں کھا لی ہیں۔ کہوٹہ شہر اور گردونواح میں زہریلی گولیاں، نشہ آور انجکشن اور ممنوعہ ادویات کی سر عام فروخت جاری ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button