DailyNewsKahuta

Kahuta; Man arrested for running fake facebook account of Qaiser Abbassi advocate

جعلی فیس بک اؤکائنٹ چلانے والے شخص نے پکڑے جانے پر معذرت

کہوٹہ کے معروف ایڈوکیٹ قیصر عباسی ایڈوکیٹ کے نام اور فوٹو سے جعلی فیس بک اؤکائنٹ چلانے والے شخص نے پکڑے جانے پر معذرت کر لی۔ کہوٹہ بار کے معروف نوجوان قانون دان قیصر عباسی ایڈوکیٹ کے نام سے کوئی نامعلوم شخص جعلی فیس بک اؤکائنٹ بنا کر استعمال کر رہا تھا جس انہوں نے زمہ دار محکموں میں درخواست دی جس پر انہوں نے کاروائی کی اور چکوال کا رہائشی قاسم ندیم ولداسلم ندیم پکڑا گیا۔قاسم ندیم نے اپنی غلطی کا اعتراض اسٹام پیپر پر بیان حلفی بابت معافی نامہ دے کر کیا اور اس نے کہا کہ اگر آج کے بعد میں نے کوئی ایسی حر کت کی تومیرے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے مجھے کوئی اعتراض ناں ہوگا۔مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔

Kahuta; A Man arrested for running fake facebook account of Qaiser Abbassi advocate of Kahuta, Qasim Nadeem of Chakwal was arrested but later apologised.


 گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والے افطار ڈنر۔حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات سابق ممبر ضلع کونسل حاجی چوہدری شفقت محمود سمیت دیگر کی شر کت

Ch Shafqat Mahmood attends iftari at Governor house

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والے افطار ڈنر۔حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات سابق ممبر ضلع کونسل حاجی چوہدری شفقت محمود سمیت دیگر کی شر کت۔گذشتہ روز قبل گورنر ہاؤس میں ہونے والے افطار ڈنر میں روالپنڈی ریجن اور دیگر شہر وں کی سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔گورنر ہاؤس میں ہونے والے افطار ڈنر میں حلقہ پی پی سیون سے معروف سیاسی وسماجی شخصیات سابق ممبر ضلع کونسل حاجی چوہدری شفقت محمود،پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سنیئر نائب صدر محمد گلفراز بٹ اور سابق وائس چیئرمین یوسی سموٹ راجہ عرفان ایڈوکیٹ نے بھی شر کت کی۔


چوہدری سعید مدنی کی طرف سے دیے گے افطار ڈنر

Ch Saeed Madni holds iftari reception

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
:معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری سعید مدنی کی طرف سے دیے گے افطار ڈنر میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدسمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ سموٹ کے رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری سعید مدنی نے اپنی رہائش گاہ پر ایک پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیاجس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد،راجہ بابو ظفر اقبال آف ممیام، راجہ ثقلین آف ممیام، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگر یال، انجینئرراجہ بلال بنگیال،چوہدری اختر،ٹھکیدار عابد،لالہ ممتاز۔راجہ اشفاق، چوہدری جمیل بابو،چوہدری رمضان،نوجوان سیاسی سماجی شخصیات چوہدری اسد آف سموٹ، راجہ فرقان جنجوعہ المعروف کاشی،ڈاکٹر وسیم نواز کیانی،راجہ میران آف چک مرزا، راجہ پپو،سردار شاہد آف پلوٹ، سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔ اس موقع پر راجہ صغیر احمد نے اپنے میزبان چوہدری سعید مدنی کا شکر یہ اداکیا اور اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا بھی اظہارکیا کہ انشاء اللہ اپنے حلقے میں تر قیاتی کاموں کے جھال بچھا دوں گا۔


ممتاز عالم دین قاری اجمل علی قادری کے والد محترم اور حافظ خالد محمود نقشبندی کے تایا جان وفات پا گئے

Hafiz Khalid Mahmood Naqshbandi passed away in Kalya Charra

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممتاز عالم دین قاری اجمل علی قادری کے والد محترم اور حافظ خالد محمود نقشبندی کے تایا جان وفات پا گئے ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں کلیاہ چرآہ میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم نواز،تحصلیدار چوہدری محمد حسین، سابق ممبر ضلع کونسل حاجی چوہدری شفقت محمود،مولانا اقبال قریشی،راجہ ذوالقرنین حیدر،سابق تحصیل ناظم حافظ ملک سہیل اشرف،سید حامد علی، سید طاہر علی، مولانا افضال نقشبندی،راجہ منیر احمد،طارق کیانی،چوہدری آصف نورانی، سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی۔شر کاء نے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button