جبر(نامہ نگار)مکھیالہ میں 100 ک وی کا ٹرانسفارمر نصب کرنے کا مطالبہ مکھیالہ کے رہاہشیوں میں خواجہ محمد طاہر بشیر،خواجہ محمد ناصر،خواجہ محمد شفیق آف مکھیالہ نے کہا ہے کہ ہمار ے گاؤں میں پچاس Kvaکا ٹرانسفارمر لگا ہے جو کہ پورے علاقے کے لیے ناکافی ہے اور پورے گاؤں میں بجلی فراہم نہیں کر سکتابارش کے دنوں یا تھوڑا سا اضافی لوڈ پر ٹرپ کر جاتا ہے خواجہ بردران نے متعلقہ احکام سے 100کا ٹرانسفامر نصب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خادم حسین رضوی کی باعزت جیل سے رہائی
Celebration in Jabber after Khadam Hussain Rizvi is released from jail
جبر(نامہ نگار)خادم حسین رضوی کی باعزت جیل سے رہائی پر تحریک لبیک یونٹ اسلام پورہ جبر سیدظہیر حسین شاہ،راجہ امتیاز کیانی،نعیم قادری اور عرفان بھٹی سمیت دیگر عہدداروں نے کارکنوں کا مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے کہا ہم علامہ حافظ خادم رضوی کی ہمت استقامت اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں انشاء اللہ ہم ان کی قیادت میں متحد ہیں۔
ماہ مقدس میں زکواۃ،خیرات،صدقات اور عطیات سروس ویلفیئر ٹرسٹ (رجسٹرڈ)کو دے کر غریب مساکین نادار لوگوں کا سہار بنے
Service welfare trust praised for their contributions
جبر(نامہ نگار)ماہ مقدس میں زکواۃ،خیرات،صدقات اور عطیات سروس ویلفیئر ٹرسٹ (رجسٹرڈ)کو دے کر غریب مساکین نادار لوگوں کا سہار بنے غریب انسانیت کی خدمت صدقہ جاریہ ہے اسلام پورہ جبر میں،سروسز ویلفیئر ٹرسٹ،کے نام سے ایک ایسا ادارہ کام کر رہا ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر کہیں مستحق،غرباء مساکین مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے آپ دوستوں کے تعاون سے (رجسٹرڈ)سروسز ویلفیئر ٹرسٹ،دن بدن اپنی خدمات میں اضافہ کر رہا ہے آج یہ ادارہ نہ صرف اسلام پورہ جبرمیں بلکہ گردونواح کے علاقوں سے غریب مساکین مریضوں کو فری علاج مہیا کرنے میں کوشاں ہے ’سروسز ویلفیئر ٹرسٹ کے نام سے چلنے والاادارہ جس نے انتہائی کم عرصے میں درج ذیل سروس مہیا کر رکھی ہیں جس میں میڈیکل سنٹر جس میں اب تک ایک اندازے کے مطابق 78422افراد مستفید ہو چکے ہیں،ایمبولینس سروس کا آغاز جس میں اب تک483افراد کو سروس مہیا کی گئی ہے،میڈیکل کیمپ سے1189افراد فائدہ اٹھا چکے ہیں اس کے ساتھ ساتھ مختلف غریب خاندانوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا اور ماحولیاتی الودگی کو کم کرنے کے لیے 500کے قریب پودے بھی لگائے گئے یہ سب کچھ آپ دوستوں کے تعاون سے ممکن ہوا ہے
اب سروسز ویلفیئر ٹرسٹ اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اور غریب مساکین مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے آپ صاحب مخیر حضرات سے بھرپور تعاون کی اپیل کی جاتی ہے میڈیکل لیب کا قیام،ڈیجیٹیل ایکسرے مشین،اور ایک مزید ایمبولینس کی فراہمی کے لیے صاحب مخیر حضرات سے بھرپور امداد کی اپیل کی جاتی ہے تاکہ مریضوں کا مکمل علاج ان کو میسر ہوسکے ہیں اور علاج میں کسی قسم کی روکاوٹ نہ آ سکے،اس ماہ مقدس میں اپنی زکواۃ۔خیریت۔صدقات،عطیات سروسز ویلفیئر ٹرسٹ (رجسٹرڈ)کو دے کر ثواب دارین حاصل کریں اور مستحق مساکین،افراد کے دعاؤں کے حق دار بنے ہیں۔