کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)گاؤں سہر میں رابطہ پلی کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا منصوبے کی رقم تیس لاکھ روپے پی ٹی آئی کے مقامی رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے مختص کی ہے گزشتہ دور حکومت میں شاہد خاقان عباسی نے کروڑوں کی لاگت سے دوبیرن کلاں سے نارہ تک سڑک تعمیر کی تھی مگر موضع سہر کی نصف آبادی برساتی نالے کی وجہ سے سڑک کی سہولت سے محروم تھی رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے بقیہ آبادی کو دیگر علاقوں سے ملانے کے لیے تیس لاکھ کی گرانٹ منظور کی تھی جس سے کام شروع کر دیا گیا معززین علاقہ محمد جاوید بھٹی، قاضی عتیق احمد، حاجی عبدالرشید، صوبیدار محمد اعظم،چوہدری طالب حسین،ڈاکٹر محمد ارشاد نے گرانٹ کی فراہمی پر راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Kallar Syedan; MPA Raja Sagheer Ahmed has approved 30 Lakh Rps grant for bridge in village Sehar as construction work starts, the Sehar villagers were deprived of any grant by past administrations, Raja Sagheer Ahmed was praised for his contributions.
خاوند کا حاملہ بیوی پر تشدد، بچہ ضائع کرنے کی کوشش
Police case registered by wife after she is beaten by husband and losses baby
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) خاوند کا حاملہ بیوی پر تشدد، بچہ ضائع کرنے کی کوشش،مسماۃ سائرہ بانو زوجہ ساجد علی نے پولیس کو بتایا کہ میری بیٹی ایمان قیوم کی شادی مسمی شعیب الطاف سے ہوئی تھی اور یہ ملزم کی چوتھی شادی ہے۔ملزم کیخلاف خرچہ نان نفقہ کا دعوی بھی زیر سماعت ہے۔ مورخہ 12 مئی دن 12 بجے،ملزم جس کے ہاتھ میں اسلحہ تھا گھر میں داخل ہو گیا اور میری بیٹی یعنی اپنی بیوی کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹنا شروع کر دیا۔اس دوران میری بیٹی کے پیٹ پر لاتیں ماری اور مکے برسائے اور بچہ ضائع کرنے کی کوشش کی۔ جب چھڑانے کیلئے میں آگے بڑھی تو اس نے مجھے بھی پکڑ کر مارنا شروع کر دیا۔اس سے قبل بھی متعدد بار ملزم گھر میں گھس کر میری بیٹی پر تشدد کرتا اور قتل کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا اور الزام تراشی کرتا ہے تا کہ میری بیوی مجھ سے طلاق لے لے اور بچہ پیدا نہ کرے۔
انیس سالہ نوجوان گزشتہ چار ایام سے لاپتہ
Haroon Rashid reported missing in Dhok Pind
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)انیس سالہ نوجوان گزشتہ چار ایام سے لاپتہ ہے کلر سیداں کی ڈھوک پنڈ کی زوجہ بشیر نے کلر سیداں پولیس کو درخواست دی کہ اس کا انیس سالہ بیٹا ہارون الرشید گوجرخان روڈ پر فارم ہاؤس چلاتا تھا وہ دس مئی کو صبح دس بجے گھر سے کلر سیداں کے لیے نکلا اور اس ک پاس پانچ لاکھ روپے بھی تھے اس نے فارم ہاؤس کے چوکیدار سے مزید ایک لاکھ روپے وصول کیے اور اپنا موٹر سائیکل فارم ہاؤس پر کھڑا کر کے کہیں چلا گیا اس کا موبائل بھی بند مل رہا ہے کلر سیداں پولیس نے درخواست وصول کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
برطانیہ کے شہر راچڈیل میں مقیم مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی غلام فرید کے بھائی سابق کونسلر صوبیدار محمد ظفر انتقال کر گئے
Subaidar M Zaffar passed away and buried in Manianda
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) برطانیہ کے شہر راچڈیل میں مقیم مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی غلام فرید کے بھائی سابق کونسلر صوبیدار محمد ظفر انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں منیاندہ میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن پنجاب کی جنرل کونسل کے رکن صوبیدار غلام ربانی،راجہ گلستان خان، راجہ ربنواز خان، حافظ سہیل اشرف، چوہدری توقیر اسلم، ماسٹر محمد آزاد، نثار کیانی، محبوب بھٹی، چوہدری وارث، ماسٹر طارق، ٹھیکیدار پرویز اختر، راجہ حق نواز، یاسر کیانی، حاجی شوکت اوردیگر نے شرکت کی۔