DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Fatal accident on Kahuta Panjar road Barratiyan, one dead, 11 injured

کہوٹہ پنجاڑ روڈ بڑائٹیاں کے مقام پر دو ٹیویا آئی ایس میں تصادم ایک شمیم نامی خاتون جانبحق11افراد زخمی

کہوٹہ پنجاڑ روڈ بڑائٹیاں کے مقام پر دو ٹیویا آئی ایس میں تصادم ایک شمیم نامی خاتون جانبحق11افراد زخمی۔شدید زخمیوں کا راولپنڈی ریفئرکر دیا گیا۔کہوٹہ کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے انسانی ہمدردی کے تحت ٹی ایچ کیو ہسپتال میں آ کر زخمیوں کی مر ہم پٹی کی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاڑ روڈ بڑائٹیاں کے مقام پر دوٹیوٹا ہائی ایس کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں ایک عورت جان بحق جبکہ 11افراد زخمی زخمیوں کو فوری ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ منتقل کیا گیا زخمیوں میں محمد شوکت، ظفر اقبال، حسیب احمد، محمد یاسین خان، نوید احمد، راشد محمود، خالد، عظیم ودیگر شامل ہیں تما م افراد کا تعلق کشمیر سے ہے وزیر اعلی پنجاب اور وزیر صحت کہوٹہ ٹی ایچ کیو دورے کے باجود ریسکیو 1122نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو شدید پریشانی کا سامنا، جبکہ پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ کی ایمبولینسوں اور دیگر ایمبولینسوں نے آ کر ہسپتال منتقل کیاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی کہوٹہ سعود خان، اے سی کہوٹہ گوہر زمان وزیر،ڈاکٹر محمد عارف قریشی،صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان،جنرل سیکرٹری تحریک انصاف کہوٹہ راجہ الطاف حسین،ٹریفک وارڈن عمران مسعود، آصف ستی، ملک جہانگیر سول ڈیفنس کہوٹہ کے پوسٹ وارڈن عبدالشکور، اور شہریوں کی کثیر تعداد ٹی ایچ کیو پہنچ گئی۔مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔

Kahuta; A Fatal accident occurred between two Toyota high ace vehicles on Kahuta Panjar road Barratiyan in which a women named Shamim was killed while further 11 other were taken to hospital.


عدالت میں کیس ہارنے کی رنجش۔راجہ آصف کریمداد آف کھلو ل کو مخالفین کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں

Raja Asif Karimdad of Khalol given death threat as police is asked to take notice

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
عدالت میں کیس ہارنے کی رنجش۔راجہ آصف کریمداد آف کھلو ل کو مخالفین کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں۔محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام سے از خود نوٹس لینے کی اپیل۔اگر مجھے یا میری فیملی کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو اس کے زمہ دار سلطان اکبر، عتیق الرحمن ساکنائے کھلول ہونگے ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کے علاقہ کھلو ل کے رہائشی راجہ آصف کریمداد ولد کریمداد نے اپنے ایک تحریری بیان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا اپنے گاؤں کے سلطان اکبر نامی شخص کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا ہے جس کا فیصلہ معزز عدالت نے میرئے حق میں دے دیا ہے جس پر میرے مخالف سلطان اکبر کو شدید رنج ہے وہ اب میری ذاتی زمین پر غیر قانونی زبر دستی قبضہ کر نا چاہتا ہے گاؤں کے معززین اس کو سمجھا چکے ہیں مگر وہ کسی بات نہیں مانتا۔راجہ آصف کریمدادنے مزید کہا کہ اب وہ مجھے دجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر اتر آیا ہے وہ آئے روز کسی ناں کسی ذرایع سے مجھ تک پیغام پہنچاتا ہے کہ تم یہ علاقہ چھوڑ جاؤ ورنہ اس کا نتیجہ اچھا نہیں ہو گا میں بر سر روز گارروزانہ کھلول سے کہوٹہ کام کے لیے جاتا ہوں مجھے مذکورہ افراد سے سخت جان کا خطرہ ہے اگر مجھے یا میری فیملی کے کسی فرد کو کچھ ہوا تو اس کے زمہ دار سلطان اکبر، عتیق الرحمن ساکنائے کھلول ہونگے انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔


کرڑوں روپے کی خطیر گرانٹ سے تعمیر ہونے والی دوبیرن تا سلامبڑ روڈ 6ماہ میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

Doberan to Mator road in need of major repairs

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کرڑوں روپے کی خطیر گرانٹ سے تعمیر ہونے والی دوبیرن تا سلامبڑ روڈ 6ماہ میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔ناقص میڑیل استعمال ہونے کی وجہ سے دیواریں گر گیں احسان الحق ستی اور دیگر اہلیان علاقہ نے متعلقہ محکمیں کے اعلیٰ حکام اور محکمہ انٹی کریشن اور محکمہ نیب سے بھی نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ تفصیل کے مطابق نوجوان سیاسی شخصیت احسان الحق ستی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوبیرن تا سلامبڑ روڈ کے لیے سابقہ دور حکومت میں کرڑوں روپے کی خطیر گرانٹ منظورہوئی تھی مگر ٹھکیدار نے کام انتہائی ناقص کیا ہے روڈ کے انتہائی خطرناک موڑ آتے ہیں جن میں سابقہ ادوار میں بے شمار حادثات ہو چکے ہیں مذکورہ ٹھکیدار نے روڈ کے سائیڈوں پر سیفٹی وال بھی تعمیر نہیں کرائی مشکل ترین راستے میں سیفٹی وال ناں ہونے کی وجہ سے کوئی بھی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ سٹرک کی تعمیر میں تار کول بھی انتہائی کم مقدار میں استعمال ہوا ہے روزانہ سینکڑوں افراد اس روڈ پر سفر کرتے ہیں اگر کوئی جانی نقصان ہو گیا تو اس کا زمہ دار کون ہو گا انہوں نے متعلقہ محکمیں کے اعلیٰ حکام، محکمہ انٹی کریشن اور محکمہ نیب سے مذکورہ ٹھکیدار کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔


پٹواری راجہ ہارون اکبر کو حلقہ پٹوار بیور جبکہ بیور کے پٹواری عامر محمود کا حلقہ پٹوار سرکل نڑھ تبادلہ

Amir Mahmood appointed revenue officer in Bior

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ گوہر زمان وزیر نے پٹواری راجہ ہارون اکبر کو حلقہ پٹوار بیور جبکہ بیور کے پٹواری عامر محمود کا حلقہ پٹوار سرکل نڑھ تبادلہ کر دیا۔حلقہ پٹوار بیور کے پٹواری راجہ ہارون اکبر نے چارج سنبھال کر کام کرنا شروع کر دیا۔پٹواری راجہ ہارون اکبرکا حلقہ بیور کا چارج سنبھالنے پر معززین علاقہ راجہ حبیب الرحمن، راجہ اختر مسعود،راجہ محمد یوسف،راجہ ظہور احمد آف گوہڑہ، راجہ سجاد، سردار محمد عظمت،حاجی منشی ریاض، بابو زاہد، راجہ نوید، نمبردار خضر حیات، نمبردار انصر حیات،ندیم ہوٹل باغ، راجہ نداکت، آصف ستی، راشد ستی،صغیر ستی نئی آبادی نے مبارکباد پیش کی ہے اور اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ گوہر زمان وزیر کا بھی شکر یہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button