جبر(نامہ نگار)وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں نے قومی خزانہ خالی کیا اور پاکستان کو قرضے تلے دبادیا انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب تحریک انصاف کی حکومت کی جاندار اقتصادی پالیسیوں کے باعث پاکستان معاشی طور پر جلد ایک مظبوط اور خوشحال ملک بنے گا ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار ایم این اے ومرکزی رہنماء گوجرخان چوہدری محمد عظیم نے منجھوٹہ سٹاپ تا بورگی بینس چھوٹا گاؤں تک لنک روڈکا تعمیری کام شروع کروانے کے موقع پر معززین علاقہ سے کیا اس موقع پر ان کے ساتھ سابق چیئرمین راجہ جمشید احمد کیانی،راجہ تاج،سابق کونسلر ریاض حسین اور سجاد بشیراور مقامی صحافی راجہ جاوید اقبال،ممراز شیخ سمیت دیگر لوگ موجودتھے انہوں نے کہا اہلیان بورگی بینس والوں سے مذکورہ روڈ کی پختگی کا وعدہ تھا جو ہم نے پورا کیا انشاء اللہ فنڈز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دیگر باقی ماندہ علاقائی کام جلد پورے کیا جائیں گئے جس پر ریاض حسین،صوفی محمد طارق،حافظ ناصر،راجہ خالدمحمود،حافظ محمد نصیر،محمد نعمان،راجہ محمد مشتاق،محمد عمران مانی،راجہ محبوب،راجہ محمد عرفان،راجہ ربنواز فاروق،راجہ واحد،نقاش چوہدری اور راجہ عادل اور اہلیان علاقہ نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر اور چوہدری محمد عظیم کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا وہ آئندہ بھی پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب کروانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گئے۔
Islam purra jabber, Gujar Khan; Construction work has started on Manjotha stop to Borgi Vaince small village link road , The inauguration ceremony was attended by PTi officials including Ch Azeem. The local villagers thanked local MPA Ch Javed Kausar and Ch Azeem for their contributions.
وہڑہ بھٹیاں روڈ پر ٹریلے اور موٹر سائیکل کے تصادم سے والدہ جان بحق بیٹا شدید زخمی
Nomad Mother dies while son is badly injured in a fatal accident on Morra Bhattian road
جبر(نامہ نگار)موہڑہ بھٹیاں روڈ پر ٹریلے اور موٹر سائیکل کے تصادم سے والدہ جان بحق بیٹا شدید زخمی تفصیلات کے مطابق یونین کونسل اسلام پورہ کے قریب خانہ بدوش رہائشی محمد منیرجو کہ موہڑہ بھٹیاں روڈ نزد عادل مارٹ کے قریب موٹر سائیکل پراپنی والدہ کے ہمراہ کہیں جا رہے تھے کہ اچانک آگے سے ٹریلا آ گیا جو کہ کنٹرول میں نہ ہونے سے دونوں آپس میں جا ٹکرائے جس کے نتیجے میں محمد منیر کی والدہ (س)موقع پر ہی جان بحق ہو گئی جبکہ محمدمنیر کو شدید زخمی حالت میں سول ہستپال گوجرخان پہنچا دیا گیا