DailyNewsHeadlineKahuta

Hainser, Kahuta; Grandmother of Khawar Janjua passed away in village Hainser

خاور جنجوعہ کی دادی جان وفات پا گئی ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں ہنیسر میں ادا کیا گیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ خاور جنجوعہ کی دادی جان وفات پا گئی ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں ہنیسر میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان، معروف سماجی شخصیت راجہ محمد فیصل آف ہنیسر، صاحبزادہ عزیر ہاشم، سابق چیئرمین راجہ ظفر اقبال بگہاروی،پٹواری راجہ محمدخالد آف ہنیسر، خضر ستی سی ڈی اے،آفتاب کیانی آف نارہ، ٹھکیدار قمر عباسی، راجہ ذوالفقار علی ستی، صحافی سردار محمد قاسم،، صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکڑوں افرادنے شریک کی۔


معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد پر ویز آف گوئی راجگان کی طرف سے افطار ڈنر۔

Iftari reception held by Raja Khalid Parvez in village Goe Rajgaan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد پر ویز آف گوئی راجگان کی طرف سے افطار ڈنر۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدسمیت سینکڑوں افراد کی شر کت۔ تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد پر ویز آف گوئی راجگان نے جامع مسجد گوئی راجگان میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد، پیر سید سجاد حید ر شاہ آف لہڑی، راجہ یوسف کیانی،راجہ بابو ظفراقبال، راجہ ثقلین آف ممیام، مولاناافضال قادری، سابق کونسلر راجہ عباس پپو، سابق کونسلر راجہ حمید آف گوئی،راجہ صداقت آف گوئی، راجہ فرقان جنجوعہ، راجہ مظہر اقبال،راجہ بشیر پلا، راجہ آصف عرف نتھہ،سردار شاہد، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت۔اس موقع پر پیر سید سجاد حید ر شاہ آف لہڑی نے اپنی خصوصی دعا میں راجہ خالد پر ویز آف گوئی راجگان کے خاندان کی خیر و بر کت کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔


شاہد خاقان عباسی کو پاکستان مسلم لیگ ن کا سینئر نائب صدر مقرر ہونے پر مبارکباد

Ex PM Shahid Khaqan Abbassi congratulated on his appointment as Vice President PML-N

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
عبد المجید مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو پاکستان مسلم لیگ ن کا سینئر نائب صدر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے مشکل سے مشکل ترین دور میں بھی اپنی پارٹی اور قائدین کے ساتھ وفا ء کی لاج نبھائی جس کا نتیجہ آج وہ پارٹی کے ایک عہدئے پر فائز ہوئے ہیں۔ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کوایک مرتبہ پھر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکبا د پیش کر تے ہیں ان خیالا ت کا اظہارمسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی میاں محمد نواز شریف کے عظیم وفادار ساتھی ہیں انہوں نے کہا شاہد خاقان عباسی نے1988میں آزاد حثیت میں الیکشن میں حصہ لیا اور محترمہ بے نظیر بھٹوشہید کی طرف سے دو وزارتوں کی پیشکش کے باجود ان کی پارٹی میں شامل نہیں ہوئے بلکہ میاں محمد نواز شریف کا ساتھ دیا اس کے بعد 1999میں سابق صدر پر ویز مشرف کے دور میں بھی وعدہ معاف گواہ بنانے کی پیش کش کی گئی مگر انہوں نے قید و بند کی صعوبتوں کو تو برداشت کر لیا مگر اپنے قاہد میاں محمد نواز شریف سے بے وفائی نہیں کی۔ہم مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کوایک مرتبہ پھر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکبا د پیش کر تے ہیں۔


رمضان المبارک کا مقدس ماہ ہمیں اخوت اور برداشت کا سبق دیتا ہے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
آغا سید مشتاق حسین نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس ماہ ہمیں اخوت اور برداشت کا سبق دیتا ہے۔ اس ماہ میں اپنے اردگرد عزیز و اقارب میں غریب بہن بھائیوں کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے۔ کیونکہ ہمارا دین بھی ہمیں یہی سبق دیتا ہے۔ ان خیالات کااظہارمعروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ روزہ رکھنے کا ہر گز یہ مقصد نہیں کہ آپ روزہ رکھ کر اللہ تعالی کی عبادت سے غافل ہو جائیں اس کا ذکر نہ کریں جھوٹ بولیں یا سارا دن سو کر گزاریں صرف بھوکا پیاسا رہنا روزہ نہیں بلکہ روزے کی حالت میں مومن صبح سے شام تک کوئی شے نہیں کھاتا پیتا روزہ آنکھ،کان،زبان اور دل کا بھی ہوتا ہے روزے کی حالت میں کسی کا دل نہ دکھائیں کسی کو گالی نہ دیں بلکہ نماز پڑہیں قرآن پاک کی تلاوت کریں ذکر از کار کریں اگر یہ تمام کام کرتا ہے تو حقیقی معنوں میں یہ روزہ ہے کیونکہ اللہ تعالی کو انسان کی بھوک پیاس کوئی غرض نہیں وہ تو آپ کے اعمال کے بدلے میں آپ کو جنت یا دوزخ کا حقدار بنائے گا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک عبادتوں کا مہینہ ہے اس ماہ میں آپ جتنی نیکیاں کرتیں ہیں اس کا اجرو ثواب آپ کو کئی گنازیادہ ملتا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ اس ماہ مقدس میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کر کے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کی جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button