چارمسلح نقاب پوش جمعہ کی دوپہر جی تیرہ ون میں واقع یونائٹیڈ بنک کی برانچ کے سکیورٹی گارڈ کو یرغمال بناکر بنک میں داخل ہوئے اور18 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر چلتے بنے۔ پولیس نے ملزموں کی شناخت کےلئےنادرا سے مدد حاصل کرلی ہے جبکہ بنک منیجرمحمد منور اقبال کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ تھانہ گولڑہ کے تفتیشی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے الرجی ماسک چڑھا رکھے تھے۔