DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Price Magistrate hands fines to traders selling goods above set rates at Kallar bazaar

مجسٹریٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کلر سیداں کی گراں فروشوں کیخلاف کارروائی مجموعی طورپر پندرہ ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) مجسٹریٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کلر سیداں کی گراں فروشوں کیخلاف کارروائی مجموعی طورپر پندرہ ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ وصول کیا۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں امبر گیلانی نے یونین کونسل دوبیرن کلاں کے نواحی علاقوں سکوٹ اور پنوں مارکیٹ میں سات کے قریب دکانداروں سے 32 سو روپے، تحصیلدار وسیم تابش نے ساڑھے 8 ہزار جبکہ میونسپل آفیسر کاشف عدنان کیانی نے سموٹ کے علاقہ میں کارروائی کے دوران چار ہزار روپے جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروادیا۔


پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے صدر راجہ ساجد جاوید،عاصم مختار مغل،آصف محمود کیانی نے ہفتہ کے روز کلر سیداں رمضان سستا بازار کا دورہ

PTI Leaders visit sasta bazaar in Kallar bazaar

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے صدر راجہ ساجد جاوید،عاصم مختار مغل،آصف محمود کیانی نے ہفتہ کے روز کلر سیداں رمضان سستا بازار کا دورہ کیا انہوں نے وہاں موجود مختلف لوگوں سے ملاقات کی جنہوں نے بازار میں ملنے والی اشیا کے معیار اور ارزاں نرخوں کی تعریف کی اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔راجہ ساجد جاوید نے کہا کہ رمضان سستا بازار کا مقصد عام افراد کو بھی رمضان المبارک میں اشیائے روز مرہ کی سستے داموں دستیابی ہے انہوں نے وہاں موجود دوکانداروں سے بھی کہا کہ وہ رمضان کے دوران منافع خوری سے گریز کریں اور عام لوگوں کو بھی رمضان کے دوران ضروری استعمال کی اشیا سستے داموں مہیا کر کے دنیا اور آخرت کی خوشیاں سمیٹیں۔انہوں نے تحصیلدار وسیم تابش سے کہا کہ وہ شہر اور نواح میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی کریں رمضان بخشش کا مہینہ ہے اس کی آڑ میں لوٹ مار کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔


بشیر علوی کی والدہ محترمہ کو کلر سیداں میں سپردخاک کر دیا گیا

Mother of Bashir Alvi passed away

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)بشیر علوی کی والدہ محترمہ کو کلر سیداں میں سپردخاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد، راجہ شاہد پکھڑال، شیخ خورشید احمد،محمد اعجازبٹ، راجہ طالب راجپوت، حاجی ریاست حسین، راجہ ارشد جنجوعہ، حاجی اخلاق حسین، عاطف اعجاز، عابد زاہدی، قمر ایاز، محسن نوید سیٹھی، عاصم مختار مغل، حاجی طارق تاج، راجہ ظفر محمود، صغیر بھولا، مسعود بھٹی، زین العابدین، نصیر اختر بھٹی، چوہدری توقیر اسلم اور دیگر نے شرکت کی۔


تعزیت

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پا کستا ن مسلم لیگ ن کے ر ہنما سا بق پا ر لیما نی سیکر ٹر ی ر ا جہ جا و ید ا خلا ص نے موہڑہ دھیال کنوہا جا کر ا نجم صد یق بھٹی،نا صر محمو د بھٹی کی کز ن ا و ر صو بیدار مشتا ق حسین بھٹی کی بھا بھی کی و فا ت پر فا تحہ خو ا نی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر مسعو د ا حمد بھٹی،فیصل محمو د بھی مو جو د تھے۔


افطار ڈنر

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)آج بروز اتوار گوہڑہ گجراں میں غضنفر حسین کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں شاہد خاقان عباسی، انجنیر قمر الاسلام راجہ،کرنل صبح صادق کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا جا رہا ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button