جاتلی(نامہ نگار) دیوی داتا روڈ پر ڈھوک کرمی کے مقام پر موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر کے نتیجے میں 2بچوں سمیت 5افراد زخمی ریسکیو 1122نے جعفر نامی زخمی کو انتہائی تشویشناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال پہنچا دیاتفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز جاتلی دیوی داتا روڈ پر موٹر سائیکل جسے حیدر علی ساکن ڈھوک کرمی اپنے چچا زاد بھائیوں ہمراہ جاتلی کی جانب آنے کے لیے گھر سے نکلا اور اچانک سڑک پر آ گیا اور جاتلی کی جانب سے آنے والے موٹر سائیکل جسے جعفر سکنہ سیالکوٹ چلا رہا تھا یہ دونوں موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گے جس کے نتیجے میں جعفر اور اس کے ساتھ بیٹھے صابر حسین شاہ ساکن ڈھوک سیداں اور دوسرے موٹر سائیکل پر سوار حیدر،حسن اور حسین یہ پانچوں شدید زخمی ہو گے مقامی لوگوں نے زخمیوں ابتدائی طبعی امداد کے لیے الحسن میڈیک سینٹر جاتلی پہنچا یا گیا ریسکیو1122کو اطلاع ملتے ہی وہ بھی فوری طور پر پہنچ گے انہوں نے جعفر جس کو سر اور منہ پر شدید چوٹین لگنے سے اس کو انتہائی تشویشناک حالت میں راولپنڈی پہنچا دیا گیا
Gujar Khan; Five people were injured when two motorbikes collided head on at Devi Datta road in Dhok Karmi, the injured were taken to hospital in Gujar Khan, amongst the injured were Sabir Hussain Shah of Dhok Syedan and Haider Hassan.