DailyNews

Chakswari; Over 145 families donated with Ramadhan package in Chakswari and Faiz Pur Shareef region

سوار ی ہاؤس ڈھوک چوہدریاں ڈھانگر ی بہادر فیض پورشریف بوعہ رئیس آباد نیوبوعہ کلاں بوعہ بٹالہ نیوموہڑہ بوڑی سہارا مواہ رڑا ہ اوراسلام گڑھ میں ایک سوچونتیس خاندانوں میں راشن پیکج تقسیم

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ڈھانگر ی بہادر کے معروف سماجی راہنماحاجی چودھری محمدمحمودآف ووکنگ لندن برطانیہ نے کہاہے کہ ذاتی نمودونمائش کی خواہش نہیں اللہ تبار ک وتعالی کی رضاکے لئے مستحق افراد کی مددکرکے دلی سکون ملتاہے اللہ تعالی کے دیے گئے مال میں مخلوق خدا کابھی حصہ ہے اللہ تعالی کی مخلوق کی خدمت کرکے اللہ تعالی کوراضی کیاجاسکتاہے اللہ تعالی کی راہ میں خرچ کرنے والوں کے مال میں کبھی کمی نہیں ہوتی یونین کونسل فیض پورشریف اوراسلام گڑھ کے علاوہ تتہ پانی کوٹلی کے نواحی گاؤں میں دوسوانسٹھ غریب ومستحق خاندانوں میں رمضان راشن پیکج کے موقع پراپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کیاہے انہوں نے عالمی مبلغ اسلام حضر ت مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف کا راشن کی تقسیم سے پہلے خصوصی دعافرمانے پردلی شکریہ اداکیا  لندن ووکنگ برطانیہ کی ممتاز سماجی شخصیت حاجی چودھری محمدمحمودآف ڈھانگری بہادر نے دوسوانسٹھ غریب مستحق خاندانوں نے رمضان راشن پیکج تقسیم کیارمضا ن راشن پیکج کی تقسیم سے پہلے عالمی مبلغ اسلام حضر ت مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے خصوصی دعافرمائی حاجی چودھر ی محمدمحمود نے چودھری مطلوب حسین حافظ ناصر اقبال چودھری توصیف اورچودھری شعبا ن مہربان کے ہمراہ تتہ پانی ضلع کوٹلی کے نواحی گاؤں میں ایک سوپچیس خاندانوں میں رمضان راشن پیکج تقسیم کیاجبکہ آبائی علاقہ سوار ی ہاؤس ڈھوک چوہدریاں ڈھانگر ی بہادر فیض پورشریف بوعہ رئیس آباد نیوبوعہ کلاں بوعہ بٹالہ نیوموہڑہ بوڑی سہارا مواہ رڑا ہ اوراسلام گڑھ میں ایک سوچونتیس خاندانوں میں راشن پیکج تقسیم کیا۔حاجی چودھری محمدمحمودنے کہاکہ رمضان المبار ک رحمتوں اوبرکتوں والامہینہ ہے اللہ تعالی کی رضا کی خاطر ہرسال  برطانیہ سے وطن واپس آکر ماہ صیام میں غرباء میں رمضان راشن پیکج تقسیم کرنے کی سعادت نصیب ہوتی ہے اللہ تعالی کی راہ میں مال خرچ کرنے سے مال میں اضافہ ہوتاہے  انہوں نے کہاکہ وہ اپنے والدین کے ایصا ل ثواب کے لئے غریبوں میں رمضان المبارک میں پورے مہینہ کے لئے راشن تقسیم کرتے ہیں

 

Show More

Related Articles

Back to top button