چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے نمائندگان کی ایک اہم میٹنگ 10مئی 2019 ء کوناظم اعلے تعلیمات سکولز ایلیمنٹڑی اینڈسیکنڈری ایجوکیشن آزادکشمیر سردار عبدالشکور صدیقی سے ان کے دفتر میں حساب فہمی سینئرمعلمین اورسینئرسائنس معلمین کے سلسلہ میں ہوئی ٹیچرزآرگنائزیشن کے نمائندگان قائم مقام مرکزی صدر سردار سجاداحمدخان مرکزی جنرل سیکرٹری راجہ مجیب الرحمن ضلعی صدرپونچھ سردارشفیع حیا ت خان ضلعی صدر میرپورچودھری محمدسعیدعالم نثار اعوان ضلعی صدر نیلم چودھر ی اورنگ زیب صدرتحصیل میرپور ملک خالدمحمودجونیئرٹیچرعمران شاہ جونیئرسائنس مدرس عبدالعزیز مارشل اوردیگرنمائندگا ن نے شرکت کی جبکہ ناظم اعلے تعلیمات سکولز آزادکشمیر کی معاونت اسسٹنٹ ڈائریکٹرسردار عبدالعزیز خان سردار عبدالقیوم اوردیگردفتری عملہ نے کی میٹنگ میں طے پایاکہ اس وقت آزادکشمیر کے مختلف اضلاع میں جونیئرجنرل لائن اورسینئرسائنس اسامیاں خالی ہیں ریکوزیشن جوپی ایس سی کوبھیجی گئی ہے 2018ء میں ان کوالگ مختص کرتے ہوئے باقی اسامیوں پررولز 2016ء کیمطابق براہ راست کوٹہ 40فی صداورسنیارٹی 60فی صدکے مطابق طے سنیارٹی ترقیابیاں عمل میں لائی جائیں اوراس سلسلہ میں مکتوب متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کوبھیج دیاجائے گا۔ ڈی پی آئی سردارعبدالشکور صدیقی نے شیخ فضل الرحمن کوحکم دیاکہ HBAکی سنیارٹی لسٹ مرتب کی جائے اورHBAکی تقسیم میرٹ پرہوگی ٹیچرزآرگنائزیشن کے نمائندگان نے سردارعبدالشکور صدیقی ڈی پی آئی کاشکر یہ اداکیاکہ چارسال سے اساتذہ کی ترقیابی کے معاملات رک گئے تھے ان کوناظم اعلے تعلیمات سکولزآزادکشمیر نے خصوصی دلچسپی سے جاری کیاہے اورتوقع کرتے ہیں کہ آئندہ بھی ان کی سربراہی میں اساتذہ کے مسائل اورمعاملات یکسوہوتے رہیں گے۔